Inquilab Logo

سوواں رنجی کھیل کرریکارڈ بنانے والے پارتھیو پٹیل کو جي سی اے نے مبارکباد دی

Updated: January 27, 2020, 4:16 PM IST | Agency | Ahmedabad

گجرات کی جانب سے ۱۰۰؍ واں رنجی میچ کھیل کر ایک اور ریکارڈ بناتے ہوئے پہلا کھلاڑی بننے پر کرکٹر پارتھیو پٹیل کو گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن (جي سي اے) نے انہیں مبارک باد دی ہے۔

پارتھیو پٹیل ۔ تصویر : آئی این این
پارتھیو پٹیل ۔ تصویر : آئی این این

احمد آباد : گجرات کی جانب سے ۱۰۰؍ واں رنجی میچ کھیل کر ایک اور ریکارڈ بناتے ہوئے پہلا کھلاڑی بننے پر کرکٹر پارتھیو پٹیل کو گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن (جي سي اے) نے انہیں مبارک باد دی ہے۔
۲۰۰۴ء میں رنجی ٹرافی کا پہلا میچ کھیلنے والے پارتھیوپٹیل،۲۰۰۶ء سے مسلسل گجرات رنجی ٹیم کے کپتان ہیں اور آج جب سورت کے لال بھائي كانٹریكٹر اسٹیڈیم میں وہ ودربھ کے خلاف اپنی ٹیم کے ساتھ اترے تو وہ ۱۰۰؍ واں رنجی میچ کھیلنے والے گجرات کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
جي سي اے کے میڈیا منیجر منیش شاہ نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پارتھیو کے نام پہلے ہی کئی ریکارڈ ہیں۔ گجرات میں کرکٹ کو نئی بلندیوں پر پہنچانے میں ان کا بڑا تعاون ہے۔ ۹؍ مارچ ۱۹۸۵ء کو پیدا ہوئے پارتھیو پٹیل نے سال ۲۰۰۲ءمیں جب ٹیم انڈیا میں پہلی بار جگہ بنائی تو وہ دنیا میں سب سے کم عمر وکٹ کیپر بننے کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم میں جگہ پانے والے گجرات کے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے۔  وہ ورلڈ کپ اور آئی پی ایل کھیلنے والے بھی گجرات کے پہلے کھلاڑی ہیں۔ ان کی قیادت میں ہی گجرات نے اب تک کی اپنی واحد رنجی ٹرافی بھی جنوری ۲۰۱۷ء میں جیتی تھی۔ان کی کپتانی میں گجرات وجے ہزارے ٹرافی اور مشتاق علی ٹرافی بھی جیت چکے ہیں۔ رنجی ٹرافی میں وہ ۶؍ ہزار سے زائد رن بنا چکے ہیں اور بطور وکٹ کیپر تقریباً ۳۰۰؍ شکار بنا چکے ہیں جن میں میںتقریباً ۲۵۰؍ کیچ ہیں۔ پٹیل نے اب تک  ۱۹۰؍ فرسٹ کلاس میچ کھیلے ہیں۔ وہ اب تک ۲۵؍ ٹیسٹ، ۳۸؍ون ڈے اور ۲؍ ٹی ۲۰؍ میچ بھی ہندوستان کیلئے کھیل چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK