Inquilab Logo

سخت مشق کا فائدہ مقابلے کے دوران ہوتاہے: گِل

Updated: February 03, 2023, 4:17 PM IST | New delhi

ہندوستان کے نوجوان بلے بازنے نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ٹی ۲۰؍ میچ میں وراٹ کا ریکارڈ توڑدیا۔ گل تینوں فارمیٹ میں سنچری بنانے والے کم عمر ترین کھلاڑی

photo;INN
تصویر :آئی این این

احمد آباد ٹی۲۰؍ جیتنے کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ سے ۳؍ ٹی ۲۰؍ سیریز۱۔۲؍ سے جیت لی۔شبھمن گل اور ہاردک پانڈیا نے ٹیم انڈیا کو بڑی جیت میں مدد دینے میں بہت اہم کردار ادا کیا۔ جہاں شبھمن نے۱۲۶؍ رن  بنائے، وہیں ہاردک نے نیوزی لینڈ کو۶۶؍ رن تک محدود کرنے کے لئے ۴؍ وکٹ حاصل کئے۔  سنچری اننگز کی وجہ سے شبھمن گل میچ کے بہترین کھلاڑی بھی بنے۔ انہوں نے میچ ختم ہونے کے بعد ٹیم کی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی۔
  ٹیم انڈیا کے اوپنر شبھمن گل نے کہاکہ جب آپ مشق کرتے ہیں تو اچھا لگتا ہے اور میچ میں فائدہ ہوتا ہے۔ میں بڑا اسکور بنانے کے لئے خود کو پیچھے کر رہا تھا۔ سری لنکا سیریز میں ایسا نہیں ہوا، اس کے باوجود  اب اس حکمت عملی کو کام کرتا دیکھ کر خوشی ہوئی ہے اور اچھا لگ رہا ہے۔  اس کے ساتھ ہی میچ کے دوران  اونچے چھکے لگانے پر شبھمن نے کہا کہ ہر کسی کے پاس چھکے مارنے کی ایک الگ تکنیک ہوتی ہے۔ ہاردک بھائی نے مجھ سے کہا تھاکہ اپنا کھیل کھیلو، کوئی اضافی کام نہ کرو اور وہ میرا ساتھ دیتے رہے۔ جب آپ اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہیں تو کوئی تھکاوٹ نہیں ہوتی۔ٹیم انڈیا کے لئے کھیلنا میرا خواب تھا اور میں تینوں فارمیٹس میں ٹیم کا حصہ بننے پر خود کو بہت خوش نصیب سمجھتا ہوں۔
شبھمن گل کے چند ریکارڈ 
  سنچری بنانے والے سب سے کم عمر کھلاڑی: شبھمن نے۲۳؍برس اور۱۴۶؍ دن کی عمر میںٹی ۲۰؍ میں سنچری بنائی۔ وہ ٹی ۲۰؍ انٹرنیشنل سنچری بنانے والے ہندوستان کے سب سے کم عمر کرکٹر بن گئے ہیں۔ ان سے پہلے سریش رائنا (۲۳؍ سال ۱۵۶؍ دن) نے سنچری بنائی تھی۔
 زیادہ اسکور: شبھمن  نے ٹی ۲۰؍ انٹرنیشنل میں ہندوستان کیلئے بہترین اسکور بھی بنایا۔ انہوں نے ۶۳؍ گیندوں پر۱۲۶؍ رن بنا کر وراٹ کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا۔ کوہلی نے۶۱؍ گیندوں پر۱۲۲؍ رن  بنائےتھے۔  
تینوں فارمیٹس میں سنچریاں: گل ہندوستان کیلئے تینوں فارمیٹ میں سنچری بنانے والے سب سے کم عمر بلے باز بھی بن گئے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK