Inquilab Logo

ہیری کین نے ٹوٹنہم کی جانب سے ریکارڈ بنا دیا

Updated: February 07, 2023, 1:21 PM IST | London

کلب کی جانب سے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بنے۔ سٹی کو شکست دے دی

photo;INN
تصویر :آئی این این

انگلش پریمیر لیگ کے فٹبال کلب ٹوٹنہم ہاٹسپر کی جانب سے اس کے اسٹار کھلاڑی ہیری کین نے  ریکارڈ بنایا۔ کین نے کلب کی جانب سے ۲۶۷؍گول کرنے کے بعد کیلئے آل ٹائم ٹاپ اسکورر کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ اتوار کی رات ہونے والے میچ میں کین نے مانچسٹر سٹی کے خلاف یہ گول کیا تھا اور اپنی ٹیم کو ۰۔۱؍ گول سے کامیاب بنایا تھا۔ ہیری کین نے مایہ ناز فٹبالر جمی گریوس کا ریکارڈ توڑ دیا۔ انہوں نے اپنے کریئر میں ۲۶۶؍گول کئے تھے۔ کین نے ٹوٹنہم کی جانب سے کھیلتے ہوئے یہ ریکار ڈبنایا ہے۔ انہوں نے اپنے کریئر میں ۴۱۶؍میچ کھیلے ہیں۔ دوسری طرف گریوس نے ۳۷۹؍ میچوں میں ۲۶۶؍گول کا ریکارڈ بنایا تھا۔  ہیری کین نےجب یہ ریکارڈ بنایا تو اس وقت کلب کے کوچ انٹونیو کونٹے میدان پر موجود نہیں تھے۔کونٹے کا آپریشن ہوا تھا اس لئے وہ اسپتال سے میچ دیکھ رہے تھے۔ ان کے معاون کرسٹین اسٹیلینی نے مانچسٹر سٹی کے خلاف ٹیم کی رہنمائی کی تھی۔ کین کے ریکارڈ بنانے کے بعد ان کے ساتھی کھلاڑی اور کوچنگ اسٹاف نے انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا۔  

Harry Kane Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK