Inquilab Logo

پرنس ولیم اور ہیری کا ایک ایوارڈ تقریب میں شہزادی ڈائنا کو خراج

Updated: March 15, 2024, 8:06 PM IST | London

برطانوی شہزادوں ولیم اور ہیری، دونوں نے اپنی مرحوم والدہ شہزادی ڈائنا سے موسوم ایوارڈ کی تقریب میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کی۔ دونوں بھائیوں کے تعلقات میں کشیدگی برقرار ہے۔

Prince William and Prince Harry. File photo. Image: X
پرنس ولیم اور پرنس ہیری۔ فائل فوٹو۔ تصویر: ایکس

دونوں برطانوی شہزادے ولیم اور ہیری نے اپنی مرحوم والدہ شہزادی ڈائنا کے اعزاز میں ایک ایوارڈ تقریب میں حصہ لیا لیکن اس وقت دونوں بھائیوں کے درمیان میلوں کے فاصلے تھے۔ 
ولیم نے ڈائنا میراث ایوارڈ جس میں دنیا بھر کے ان نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے جو اپنے معاشرے کو بہتر بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں، کی تقریب میں ایک تقریر کی۔ کیلیفورنیا میں مقیم ہیری نے جمعرات کو ویڈیو لنک کے ذریعے تقریب سے خطاب کیا، جب ان کے بھائی لندن کے سائنس میوزیم میں تقریب سے نکل گئے۔ 
ولیم نے کہا کہ بہت سے ایوارڈ پانے والوں نے مشکلات اور تعصب پر قابو پالیا ہے، اور ان میں بھی میری والدہ کی طرح ہمت، ہمدردی اور عزم کی مشترکہ خصوصیات کارفرما ہیں۔ اپنی اہلیہ کیٹ کا تذکرہ کرتے ہوئے جو جنوری میں پیٹ کی سرجری کے بعد سےکسی بھی عوامی تقریبات میں نظر نہیں آئی ہیں، ولیم نے کہا کہ ڈائناکی میراث ایک ایسی چیز ہے جس پر کیتھرین اور میں دونوں نے اپنے کام کے ذریعے توجہ مرکوز کرنے کی کوشش کی ہے۔ 

ہیری نے ایک لائیو ویڈیو کال کے ذریعے سامعین سے خطاب کیا۔ انہوں نے منتظمین اور ایوارڈ یافتگان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے دوسرے لوگوں کو متاثر کرنے اور ساتھ ہی میری والدہ کی میراث کی حفاظت کرنے پرمیں واقعی اس کی تعریف کرتا ہوں۔ 
واضح رہے کہ شہزادی ڈائنا ۱۹۹۷ءمیں پیرس میں ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئی تھیں۔ اس وقت ولیم ۱۵؍اور ہیری۱۲؍سال کے تھے۔ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن کے شاہی فرائض سے کنارہ کشی اور ۲۰۲۰ءمیں امریکہ چلے جانے کے بعد سے دونوں بھائی الگ ہوگئے ہیں۔ 
ہیری نے الزام لگایا کہ برطانوی میڈیا نے ولیم اور کیٹ کے مقابلے میں ان کے اور میگھن کے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک کیا اور محل کے اہلکاروں پر ان کے بڑے بھائی کو بچانے کیلئےجھوٹ بولنے کا الزام لگایا۔ ولیم، جو تخت کے وارث ہیں، نے عوام میں تعلقات میں رخنہ کے تعلق سے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ گزشتہ ماہ بادشاہ کے کینسر کی تشخیص کے بعد ہیری اپنے والد کنگ چارلس سوم سے ملنے لندن گئے تھے۔ ۲۴؍گھنٹے کے ہوائی سفر کے بعد کے دورہ میں بھی وہ ولیم سے نہیں ملے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK