Inquilab Logo

ہیڈن،دھونی کی کارکردگی سے متاثر

Updated: May 27, 2023, 11:30 AM IST | New Delhi

آسٹریلیا کے سابق کھلاڑی نے کہا: ایم ایس دھونی ایک جادوگر ہیں۔ وہ ناکام کھلاڑی کو بھی کارآمد بناتے ہیں

photo;INN
تصویر :آئی این این

 آسٹریلوی کرکٹ کے عظیم کھلاڑی میتھیو ہیڈن کا ماننا ہے کہ مہندر سنگھ دھونی ایک ایسے جادوگر ہیں جو کسی اور کے کچرے کو سونے میں بدل سکتے ہیں  اور چنئی سپر کنگز کی کامیابی میں ان کا اتنا حصہ ہے کہ بطور کھلاڑی فرنچائزی  کے ساتھ ان کا مستقبل غیر یقینی ہے۔ غیر معمولی  دھونی کی کپتانی میں سی ایس کے۱۰؍ویں بار آئی پی ایل فائنل میں پہنچی ہے۔ ٹورنامنٹ کے آغاز میں ٹیم کی بولنگ کمزور تھی لیکن دھونی نے اس کا بہترین مظاہرہ کیا۔ بلے بازی میں بھی اجنکیا رہانے اور شیوم دوبے کو جس طرح استعمال کیا گیا، ہر طرف ان کی تعریف ہو رہی ہے۔ دھونی گھٹنے کی چوٹ کے ساتھ ٹورنامنٹ میں شامل ہوئے تھے۔ انہوں نے بطور کھلاڑی اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لئے خود کو۸؍ سے ۹؍ ماہ کا وقت دیا ہےتاہم ہیڈن کا ماننا ہے کہ وہ اگلے آئی پی ایل میں نہیں کھیلیں گے۔
 ہیڈن نے پی ٹی آئی کو بتایا’’ایم ایس دھونی ایک جادوگر ہیں۔ وہ کسی اور کا کوڑا اٹھا کر سونے میں بدل دیتے ہیں۔ وہ بہت ہنر مند اور مثبت کپتان ہیں۔ انہوں نے بڑی دلچسپ بات کہی ہے جس سے ان کی عاجزی کا پتہ چلتا ہے۔ تمل ناڈو کرکٹ اسوسی ایشن اور ان کی ٹیم کے درمیان ہم آہنگی کتنی مضبوط ہے۔ہر مقصد کو حاصل کرنے کیلئے ایک عمل ہوتا ہے اور انہوں نے ہندوستانی ٹیم کے ساتھ اور اب سی ایس کے  ساتھ دکھا دیا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ اگلا سیزن نہیں کھیلیں گے لیکن وہ ایم ایس دھونی ہیں۔ میتھیو ہیڈن نے یہ بھی کہا کہ دنیا بھر میں ٹی ۲۰؍ کرکٹ کے بڑھتے ہوئے رجحان سے کھلاڑیوں کے لئے تینوں فارمیٹس میں کھیلنا مشکل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تینوں فارمیٹس میں کھیلنے والے کھلاڑیوں کا وقت ختم ہو رہا ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے حوالے سے کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے اور ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ اس کی ایک مثال ہے۔ اس کے علاوہ ٹی ۲۰؍کرکٹ بہت ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جن کھلاڑیوں نے دنیا بھر میں فرنچائزی کرکٹ کھیلنے کیلئے قومی کنٹریکٹ چھوڑے ہیں ان پر الزام نہیں لگایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ یقینی ہے کہ کل اگر بچے کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں تو وہ صرف فرنچائز کرکٹ کھیلیں گے۔ اس نے دیکھا ہے کہ غیر مراعات یافتہ طبقے کے کتنے کھلاڑی ہیں، خاص طور پر ویسٹ انڈیز کے کرکٹرس۔ مثال کے طور پر، نکولس پوران ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلنا چاہیں گے۔

ms dhoni Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK