سن رائزرس حیدرآباد (ایس آر ایچ) نے آئی پی ایل ۲۰۲۶ء کے ۶۳؍ویں میچ میں پیر کو چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کو ۵؍ وکٹ سے شکست دے کر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا۔’
EPAPER
Updated: May 19, 2026, 5:03 PM IST | New Delhi
سن رائزرس حیدرآباد (ایس آر ایچ) نے آئی پی ایل ۲۰۲۶ء کے ۶۳؍ویں میچ میں پیر کو چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کو ۵؍ وکٹ سے شکست دے کر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا۔’
سن رائزرس حیدرآباد (ایس آر ایچ) نے آئی پی ایل ۲۰۲۶ء کے ۶۳؍ویں میچ میں پیر کو چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کو ۵؍ وکٹ سے شکست دے کر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ ایس آر ایچ کی اس جیت میں ہینرک کلاسن نے بلے سے اہم کردار ادا کرتے ہوئے ۲۶؍ گیندوں پر ۴۷؍ رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اس اننگز کے ساتھ ہی کلاسن نے ایک بار پھر اورنج کیپ پر قبضہ جما لیا ہے۔
آئی پی ایل ۲۰۲۶ء میں کلاسن کے۱۳؍ میچوں میں ۵۵۵؍ رنز ہو گئے ہیں۔ وکٹ کیپر بلے باز نے سائی سدرشن کو اورنج کیپ کی دوڑ میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ سدرشن ۱۳؍ میچوں میں ۵۵۴؍ رنز کے ساتھ فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبھ من گل ۵۵۲؍ رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ رائل چیلنجرز بنگلورو کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی ۱۳؍ میچوں میں ۵۴۲؍ رنز بنا کر چوتھے مقام پر ہیں۔ وہیں دہلی کیپیٹلز کی جرسی میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کے ایل راہل۵۳۳؍ رنز کے ساتھ اس سیزن سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:سرخیوں میں رہنے کے لیے اداکارکچھ بھی کر رہے ہیں ، کام سے پہچان بنائیں: میناکشی
پرپل کیپ اب بھی بھونیشور کمار کے سر کی زینت بنی ہوئی ہے۔ آر سی بی کے تیز گیند باز نے اس سیزن اب تک کھیلے گئے ۱۳؍ میچوں میں ۲۴؍ وکٹ حاصل کئے ہیں جبکہ گجرات ٹائٹنز کے تیز گیند باز کگیسو ربادا ۱۳؍ میچوں میں۲۱؍ وکٹوں کے ساتھ فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ چنئی سپر کنگز کے گیند باز انشول کمبوج ۲۰؍ وکٹیں لے کر اس سیزن سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے گیند بازوں کی فہرست میں فی الحال تیسرے نمبر پر چل رہے ہیں۔ جوفرا آرچر ۱۷؍ وکٹوں کے ساتھ چوتھے اور سن رائزرس حیدرآباد کے گیند باز ایشان ملنگا ۱۷؍ وکٹوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:کیو ایس رینکنگ ۲۰۲۶ء: آئی آئی ٹی بہترین یونیورسٹیوں میں شامل
ایم اے چدمبرم کرکٹ اسٹیڈیم میں چنئی سپر کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ۲۰؍ اوور میں ۷؍ وکٹوں کے نقصان پر ۱۸۰؍ رنز بنائے۔ ڈیوالڈ بریوس نے ۲۷؍ گیندوں پر ۴۴؍ رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ کارتک شرما نے ۱۹؍گیندوں پر۳۲؍ رنز بنائے۔ تاہم، ایس آر ایچ نے ۱۸۱؍رنز کا ہدف آسانی سے ۱۹؍ اوور میں ۵؍ وکٹیں گنوا کر حاصل کر لیا۔ ٹیم کی جانب سے ایشان کشن نے ۴۷؍ گیندوں پر۷۰؍ رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ ہینرک کلاسن نے ۲۶؍ گیندوں پر ۴۷؍ رنز کا اہم تعاون دیا۔