Inquilab Logo

ہاکی انڈیا نے کوچنگ کیمپ کے لئے۶۰؍ رکنی ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کا اعلان کیا

Updated: April 02, 2024, 11:22 AM IST | Agency | New Delhi

: ہاکی انڈیا نے آئندہ کوچنگ کیمپوں اور بین الاقوامی دورے کے پیش نظر بنگلورو میں پیر سے۷؍ اپریل تک منعقد ہونے والے اسسمنٹ کیمپ کیلئے ۶۰؍ رکنی ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ 

Savita Punia. Photo: INN
سویتا پونیا۔ تصویر : آئی این این

ہاکی انڈیا نے آئندہ کوچنگ کیمپوں اور بین الاقوامی دورے کے پیش نظر بنگلورو میں پیر سے۷؍ اپریل تک منعقد ہونے والے اسسمنٹ کیمپ کیلئے ۶۰؍ رکنی ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ 
  اس کیمپ میں ۶؍ اور۷؍ اپریل کو سلیکشن ٹیسٹ کے ذریعے ۳۳؍کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ یہ تمام کھلاڑی آئندہ کوچنگ کیمپس اور انٹرنیشنل دورے میں حصہ لیں گی۔ پونے میں حال ہی میں ختم ہونے والی۱۴؍ویں ہاکی انڈیا سینئر ویمنز نیشنل چمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کے بعد۶۰؍ کھلاڑیوں کے کور گروپ کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ یہ انتخاب پورے ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کی بنیاد پر کیاگیا ہے۔ ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم کیلئے حتمی ۳۳؍ رکنی کور ممکنہ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ ہیڈ کوچ کی تقرری تک کھلاڑی خواتین کی ہاکی ٹیم کی کوچ انکیتا بی ایس کو رپورٹ کریں گی۔ 
ہاکی انڈیا کے ہائی پرفارمنس ڈائریکٹر ہرمن کروز نےپیرکو ایک باقاعدہ بیان میں کہاکہ ۱۴؍ویں ہاکی انڈیا سینئر ویمنز نیشنل چمپئن شپ کھلاڑیوں کی سونے کی کان ثابت ہوئی ہے۔ ہم نے قومی چمپئن شپ میں ٹیموں سے بہترین کارکردگی پیش کرنے والے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔ خواتین کی ہاکی ٹیم : 
 گول کیپر:- سویتا، سونل منز، بیچو دیوی کھریبام، مادھوری کنڈو، بنری سولنکی، پرومیلا کار اور رامیا کرماپو۔ ڈیفنڈرز:- ادیتا، نکی پردھان، روپانی کماری، لالہلنماوی، پریتی، ٹی سمن دیوی، انجانا ڈنگ ڈونگ اور نشی یادو۔ 
 مڈ فیلڈرز:- مونیکا، سونیکا، نیہا، ماہیما چودھری، اشیکا چودھری، رتنیا ساہو، جیوتی چھیتری، اجمینا کجور، سجاتا کجور، کریتکا ایس پی، مہیما ٹیٹے، ممتا بھٹ، ایڈولا جیوتی، نشا، جیوتی، سلیمہ ٹیٹے، منشری، اکشتا، لالرو اتفیلی، مرینا لالرامناگھکی، پربھلین کور، منیشا چوہان، انیشا ڈنگ ڈنگ، بھاونا کھڈے اور میکسیما ٹوپو۔ فارورڈ:- دپیکا، شرمیلا دیوی، نونیت کور، دپیکا سورینگ، سنگیتا کماری، ویشنوی وٹل پھالکے، روتوجا داداسو پسل، لالرینڈیکی، لالریمسیامی، بلجیت کور، وندنا کٹاریا، دیپی مونیکا ٹوپو، ورتیکا راوت، پریتی، ریتیکا، ماریانا، ممتاز خان، ترن پریت کور، کاجل ایس اتپاڈکر اور منجو چورسیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK