Inquilab Logo

ہاکی: آسٹریلیا کے ہاتھوں ہندوستان کا مکمل صفایا

Updated: April 14, 2024, 12:40 PM IST | Agency | Perth

آسٹریلیا نے ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کو پانچویں اور آخری ٹیسٹ میں ۲۔ ۳؍ گول سے شکست دے کر ۵؍ میچوں کی سیریز۰۔ ۵؍گول سے جیت لی۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

آسٹریلیا نے ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کو پانچویں اور آخری ٹیسٹ میں ۲۔ ۳؍ گول سے شکست دے کر ۵؍ میچوں کی سیریز۰۔ ۵؍گول سے جیت لی۔ گزشتہ ۴؍ میچوں میں ہندوستان کو۱۔ ۵، ۲۔ ۴، ۱۔ ۲، ۱۔ ۳؍ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ دورہ پیرس اولمپکس کی تیاری کیلئے بہت اہم تھا۔ ہندوستان کی جانب سے کپتان ہرمن پریت سنگھ (۴؍ویں منٹ) اور بوبی سنگھ دھامی (۵۳؍ویں منٹ) نے گول کئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے جیریمی ہیورڈ (۲۰؍ویں )، کی ولٹ (۳۸؍ویں ) اور ٹم برانڈ (۳۹؍ویں ) نے گول کئے۔ ہندوستان نے میچ میں جارحانہ آغاز کیا۔ جوگراج سنگھ نے آسٹریلوی ہاف میں جرمن پریت سنگھ کو گیند دی لیکن وہ اسے پکڑ نہ سکے۔ ہندوستان کو چوتھے منٹ میں ہرمن پریت کے پنالٹی کارنر سے گول کر کے کامیابی ملی۔ سیریز میں ہرمن پریت کا یہ تیسرا گول تھا۔ آسٹریلیا نے۲۰؍ویں منٹ میں ہیورڈ کے گول کی بدولت مقابلہ برابر کردیا۔ ہندوستان کے ریزرو گول کیپر سورج کارکیرا نے ناتھن ای کے شاٹ پر زبردست سیو کیا۔ ہاف ٹائم کے بعد آسٹریلیا کو پنالٹی کارنر ملا لیکن سورج کارکیرا نے گول بچا لیا۔ ہرمن پریت نے پنالٹی کارنر سے ہدف گنوا دیا جو ہندوستان کو۳۷؍ویں منٹ میں ملا۔ آسٹریلیا نے ولٹ کے گول کے ذریعے ایک منٹ بعد برتری حاصل کر لی۔ ایک منٹ بعد، برانڈ نے ایڈی اوکینڈن کے پاس پر تیسرا گول بھی کیا۔ ہندوستان کو۴۲؍ویں منٹ میں پنالٹی کارنر ملا لیکن امیت روہیداس گول نہ کر سکے۔ میزبان ٹیم کو دیئے گئے دو پنالٹی کارنر ہندوستانی دفاع نے بچا لئے۔ دھامی نے فائنل سیٹی بجنے سے ۷؍ منٹ قبل ریورس ہٹ پر ہندوستان کیلئے دوسرا گول کیا۔ یہ ان کا پہلا بین الاقوامی گول تھا۔ اس کے بعد تاہم آسٹریلوی ڈیفنڈرس نے کوئی غلطی نہیں کی اور ہندوستان برابری کا گول نہ کر سکا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK