Inquilab Logo Happiest Places to Work

گھر کا میدان، جیت کا ارمان، کولکاتا کا ممبئی سے مقابلہ

Updated: May 19, 2026, 7:01 PM IST | Kolkata

انڈین پریمیئر لیگ ۲۰۲۶ء کے ۶۵؍ ویں میچ میں کو ایڈن گارڈنز میں ایک سنسنی خیز مقابلہ متوقع ہے، جہاں کولکاتا نائٹ رائیڈرز اپنی پلے آف کی امیدوں کو زندہ رکھنے کے لیے ممبئی انڈینز کے خلاف میدان میں اترے گی۔

Kolkata Team Players.Photo:X
کولکاتا کی ٹیم کے کھلاڑی۔ تصویر:ایکس

انڈین پریمیئر لیگ ۲۰۲۶ء کے ۶۵؍ ویں میچ میں کو ایڈن گارڈنز میں ایک سنسنی خیز مقابلہ متوقع ہے، جہاں کولکاتا  نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) اپنی پلے آف کی امیدوں کو زندہ رکھنے کے لیے ممبئی انڈینز کے خلاف میدان میں اترے گی۔ کولکاتا کے لیے یہ مقابلہ کرو یا مرو کی حیثیت رکھتا ہے۔
ٹورنامنٹ کے آغاز میں مسلسل چھ شکستوں کے صدمے سے دوچار کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے ناقابلِ یقین واپسی کی ہے۔ پچھلے چھ میچوں میں سے پانچ میں کامیابی نے ٹیم کے حوصلے بلند کر دیے ہیں۔ کپتان اجنکیا رہانے اوپنرز کی کارکردگی سے مطمئن نظر آتے ہیں۔ فن ایلن (۹۳؍ رنز بمقابلہ گجرات) اور انگکرش رگھونشی (سیزن میں ۴۲۲؍رنز) ٹیم کی بیٹنگ کی ریڑھ کی ہڈی بن چکے ہیں۔
 کیمرون گرین، رنکو سنگھ اور منیش پانڈے کی موجودگی نے بیٹنگ لائن اپ میں گہرائی اور استحکام پیدا کر دیا ہے۔کولکاتا کی حالیہ فتوحات میں ان کے بولرس کا کلیدی کردار رہا ہے۔سنیل نارائن  ۹۰ء۶؍ کے بہترین اکانومی ریٹ کے ساتھ ٹورنامنٹ کے سب سے کفایتی بولر ثابت ہو رہے ہیں۔ ورون چکرورتی، کارتک تیاگی اور متیشا پتھی رانا کے نظم و ضبط نے مخالف ٹیموں کے لیے رنز بنانا دشوار کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:کیو ایس رینکنگ ۲۰۲۶ء: آئی آئی ٹی بہترین یونیورسٹیوں میں شامل


دوسری جانب پانچ بار کی چیمپئن ممبئی انڈینز اگرچہ پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے، لیکن وہ کولکاتا کا کھیل بگاڑنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ریان ریکیلٹن ۴۳۰؍ رنز کے ساتھ ممبئی کے نمایاں بلے باز رہے ہیں۔ ممبئی کے لیے سب سے بڑا مسئلہ ان کا ۶۸ء۱۰؍ کا اکانومی ریٹ ہے، جو رواں سیزن میں تمام ٹیموں میں سب سے زیادہ ہے۔ جسپریت بمراہ پر ذمہ داری ہوگی کہ وہ کولکاتا کے جارحانہ بلے بازوں کو روکیں۔

یہ بھی پڑھئے:سرخیوں میں رہنے کے لیے اداکارکچھ بھی کر رہے ہیں ، کام سے پہچان بنائیں: میناکشی


 ایڈن گارڈنز کی پچ روایتی طور پر بلے بازوں کے لیے سازگار سمجھی جاتی ہے، تاہم بڑی باؤنڈریز کی وجہ سے اسپنرز کو بھی کچھ مدد ملنے کی توقع ہے۔ موسم صاف رہنے کی پیش گوئی ہے، جس سے ایک ہائی اسکورنگ میچ کے لیے حالات سازگار ہیں۔ جہاں کولکاتا نائٹ رائیڈرز جیت کا تسلسل برقرار رکھ کر پلے آف میں جگہ بنانے کے لیے بے تاب ہے، وہیں ممبئی انڈینز اپنے وقار کی خاطر اس میچ کو جیت کر سیزن کا اختتام اچھے نوٹ پر کرنا چاہے گی۔ ایڈن گارڈنز میں شائقین کو ایک بھرپور مقابلے کی توقع ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK