Inquilab Logo

آئی سی سی درجہ بندی : ٹیسٹ میں آسٹریلیا پھر نمبر وَن

Updated: May 04, 2024, 11:56 AM IST | Agency | Dubai

کرکٹ درجہ بندی میں ہندوستان نے ون ڈے اور ٹی ۲۰؍ انٹرنیشنلز میں اپنی ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی ہے۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

ہندوستان نے ون ڈے اور ٹی ۲۰؍ انٹرنیشنلز میں اپنی ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی لیکن جمعہ کو جاری کردہ تازہ ترین انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی سالانہ رینکنگ اپ ڈیٹ میں مردوں کی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آ گئی۔ 
 ہندوستان ۵؍ روزہ فارمیٹ میں دفاعی عالمی ٹیسٹ چمپئن آسٹریلیا سے ٹاپ پوزیشن گنوا بیٹھا ہے۔ سالانہ اپ ڈیٹ میں ۲۱۔ ۲۰۲۰ء کے سیزن کے نتائج کو چھوڑ دیا گیا ہے اور اس میں مئی۲۰۲۱ء کے بعد مکمل ہونے والی تمام سیریز شامل ہیں۔ ہندوستان (۱۲۰؍ پوائنٹس) ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا (۱۲۴) سے صرف ۴؍ پوائنٹس پیچھے ہے اور تیسرے نمبر پر موجود انگلینڈ سے۱۵؍ پوائنٹس آگے ہے۔ جنوبی افریقہ (۱۰۳؍ پوائنٹس)۱۰۰؍ سے اوپر اسکور کرنے والی چوتھی ٹیم ہے۔ 
 ہندوستان ۲۱۔ ۲۰۲۰ءمیں آسٹریلیا میں ۱۔ ۲؍ کی جیت کو ہٹانے کی وجہ سے دوسرے نمبر پر چلا گیا۔ تیسرے سے ۹؍ویں نمبر پر آنے والی ٹیموں کی ایک ہی ترتیب ہے۔ رینکنگ میں اب صرف ۹؍ ٹیمیں شامل ہیں کیونکہ افغانستان اور آئرلینڈ نے رینکنگ میں شامل ہونے کیلئے مطلوبہ ٹیسٹ نہیں کھیلے جبکہ زمبابوے نے گزشتہ ۳؍برسوں میں صرف ۳؍ ٹیسٹ کھیلے ہیں۔ رینکنگ ٹیبل میں شامل ہونے کیلئے ٹیم کو۳؍ سال میں کم از کم ۸؍ ٹیسٹ کھیلنا ہوں گے۔ 
  سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد ہندوستان ون ڈے اور ٹی۲۰؍ بین الاقوامی درجہ بندی میں سرفہرست ہے۔ اس میں مئی۲۰۲۳ء سے پہلے مکمل ہونے والے میچوں کیلئے ۵۰؍ فیصد پوائنٹس اور اس کے بعد مکمل ہونے والے میچوں کیلئے ۱۰۰؍ فیصد پوائنٹس شامل ہیں۔ ہندوستان بھلے ہی ون ڈے ورلڈ کپ کا فائنل آسٹریلیا سے ہار گیا ہو لیکن اس نے اپنی برتری ۳؍ سے بڑھا کر ۶؍ پوائنٹس کر لی ہے۔ ہندوستان کے۱۲۲؍ پوائنٹس ہیں۔ 
 ٹاپ۱۰؍ میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔ تیسرے نمبر پر موجود جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کے ساتھ فرق کو ۸؍ پوائنٹس سے کم کر کے ۴؍ پوائنٹس کر دیا ہے۔ سری لنکا پانچویں نمبر پر موجود انگلینڈ سے صرف دو پوائنٹ پیچھے ہے۔ ٹی ۲۰؍ انٹرنیشنل رینکنگ میں آسٹریلوی ٹیم انگلینڈ کو پیچھے چھوڑ کر دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے لیکن ہندوستانی ٹیم سے ۷؍ پوائنٹ پیچھے ہے جس کے۲۶۴؍ ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم چوتھے نمبر پر ہے جو انگلینڈ سے ۲؍ پوائنٹ پیچھے ہے۔ 
 نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے بھی جنوبی افریقہ کی طرح ۲۵۰؍ پوائنٹس ہیں لیکن اعشاریہ کے حساب سے پیچھے ہے۔ ویسٹ انڈیز کے۲۴۹؍ پوائنٹس ہیں۔ اس کی وجہ سے تیسرے نمبر پر موجود انگلینڈ اور چھٹے نمبر پر موجود ویسٹ انڈیز کے درمیان صرف ۳؍ پوائنٹس کا فرق ہے۔ پاکستان ٹیم دو درجے کے خسارے کے ساتھ ساتویں نمبر پر آ گئی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK