ہندوستانی ٹیم نے سیمی فائنل کھیلے بغیر آئی سی سی ویمنز ٹی ۲۰ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ پہلی بار ، ہندوستانی ٹیم آئی سی سی ویمنز ٹی ۲۰ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی۔ آئی سی سی ویمنز ٹی ۲۰ورلڈ کپ ۲۰۲۰کا پہلا سیمی فائنل ہندوستان اور انگلینڈ کے مابین سڈنی میں کھیلا جانا تھا ، لیکن میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا۔