Inquilab Logo Happiest Places to Work

بنگلہ دیش ریلوے میں دیکھ بھال اور مرمت کی کمی کے سبب حادثات میں اضافہ

Updated: May 15, 2024, 10:21 AM IST | Agency | Dhaka

بنگلہ دیش کوپرانی ریلوے لائنوں اور پلوں کی دیکھ بھال اورمرمت میں کمی کے سبب ٹرین کے پٹریوں سے اترنے کے علاوہ دیگر حادثات کا سامنا کرناپڑ رہا ہے۔ 

Photo: INN
تصویر : آئی این این

بنگلہ دیش کوپرانی ریلوے لائنوں اور پلوں کی دیکھ بھال اورمرمت میں کمی کے سبب ٹرین کے پٹریوں سے اترنے کے علاوہ دیگر حادثات کا سامنا کرناپڑ رہا ہے۔ 
’ڈھاکہ ٹریبیون‘ نے اپنی رپورٹ میں بنگلہ دیش ریلوے کے ذرائع کے حوالے سے بتایا، ’’ تقریباً ۶۳؍ فیصد حادثات ناقص لائنوں اور کمزور پلوں کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ 
رپورٹ کے مطابق ملک کی۳ ؍ ہزار ۴؍ سو کلومیٹر طویل ریلوے لائنوں میں سے ڈھاکہ-چٹگاؤں، ڈھاکہ-جویدیب پور اور جیسور-عبداللہ پور لائنیں ہی ڈبل ٹریک میں ہیں جبکہ زیادہ تر ٹریکسنگل ہیں اور خراب حالت میں ہیں۔  ملک بھر میں ۳؍ ہزار۴؍سو کلومیٹر سے زائد ریلوے لائنیں ہیں جن میں سے صرف ایک ہزار کلومیٹر اچھی حالت میں ہیں۔ ‘‘ ’ڈھاکہ ٹریبیون‘ سے بات چیت میں ٹرانسپورٹ کے ماہرین نے کئی مسائل کی نشاندہی کی ہے جن میں بار بار اسٹیشن بند ہونا، پرانا رولنگ اسٹاک، بگڑتا بنیادی ڈھانچہ، زیادہ بھیڑ، تاخیر، ٹکٹنگ کے مسائل اور عمومی بدنظمی، سگنل کی غلطی، ختم ہوچکے کوچ کنکشن اور ریلوے لائنوں کی ناکافی نگرانی جیسے مسائل شامل ہیں۔  اسی طرح کراسنگ اور مسافروں کی سہولیات کی کمی کی وجہ سے بھی ٹرین حادثات بڑھ رہے ہیں۔  

یہ بھی پڑھئے: اردگان کا اسرائیل کوجنگ بندی پر مجبور کرنے کا عزم

ٹرانسپورٹ کے تجزیہ کار پروفیسر ڈاکٹر ھادی الزماں نے ڈھاکہ ٹریبیون سے بات چیت میں ضروری دیکھ بھال اور مرمت کو مسلسل نظر انداز کرنے پر تنقید کی۔  انہوں نے کہا، ’’نئے انجنوں اور کوچز کے حصول پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے کیونکہ بنیادی ڈھانچے کو برقرار رکھنے کے مقابلے میں اسے نئے سرے سے قائم کرنے پر کم لاگت آتی ہے لیکن اس نظام سے موجودہ ریلوے لائنوں اور پلوں کی خاطر خواہ دیکھ بھال نہیں  ہوپاتی۔ ‘‘ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا، ’’ تقریباً ۲؍ ہزار۵؍ سو کلومیٹر ریلوے ٹریکس کو پرخطرسمجھا جاتا ہے، پھر بھی ان پر ٹرینیں چلتی رہتی ہیں جس سے رفتار اور کارکردگی کم ہوجاتی ہے۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK