• Fri, 20 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سری لنکا اے کو ہرا کر ہندوستان اے خاتون ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے فائنل میں

Updated: February 20, 2026, 4:19 PM IST | Mumbai

رادھا یادو کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی (چار وکٹ اور ناٹ آؤٹ ۳۱؍ رنز) کی بدولت ہندوستان اے و ٹیم نے جمعہ کو ویمن ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے کو۳۹؍ گیندیں قبل ۵؍ وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔

Women Team India A.Photo:INN
خواتین کی اے ٹیم۔ تصویر:آئی این این

رادھا یادو کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی (چار وکٹ اور ناٹ آؤٹ ۳۱؍ رنز) کی بدولت ہندوستان اے و ٹیم نے جمعہ کو ویمن ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے کو۳۹؍ گیندیں قبل ۵؍ وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ رادھا یادو کو ان کی بہترین کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
 ۱۱۹؍ رن کے ہدف کے تعاقب میں ہندوستان اے خاتون ٹیم نے۳ء۱۳؍اوورز میں ۵؍ وکٹوں کے نقصان پر ۱۱۹؍ رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ ہندوستان کی جانب سے دنیش ورندا نے برق رفتار بیٹنگ کرتے ہوئے ۲۰؍ گیندوں پر۸؍ چوکوں کی مدد سے ۴۲؍ رنز بنائے۔ انوشکا شرما نے ۱۸؍ گیندوں پر۲۷؍ رنز اسکور کیے۔ دیگر بلے بازوں میں نندنی کشیپ (۱۳)، منو منی (۲)اور تیجل حسبنیس۳؍رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ کپتان رادھا یادو نے ۱۸؍گیندوں پر ۷؍ چوکوں کی مدد سے ۳۱؍رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی اور  ۱۴؍ویں اوور کی تیسری گیند پر چوکا لگا کر ٹیم کو فتح دلائی۔  سری لنکا اے کی جانب سے ششینی گمہانی نے دو جبکہ یشانتی نیمنتھیکا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ 

یہ بھی پڑھئے:سپراسٹار یش کی فلم ’’ٹاکسک‘‘ کا ٹیزر ریلیز

اس سے قبل، ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا اے کی اوپننگ جوڑی ہنسیما کرونارتنے اور سنجنا کویندی نے پہلے وکٹ کے لیے۳۶؍ رنز جوڑے۔ تنوجہ کنور نے پانچویں اوور میں ہنسیما (۱۴) کو آؤٹ کر کے اس شراکت کا خاتمہ کیا۔ اگلے ہی اوور میں منو منی نے کپتان انوشکا سنجیوانی (۵) کو پویلین بھیج دیا۔ ۱۱؍ویں اوور میں پریما راوت نے سنجنا کویندی (۳۱؍رن ) کا اہم وکٹ حاصل کیا۔ ستیا سندیپنی ( ۱۵) اور ششینی گمہانی ۲۲؍رن  بنا کر آؤٹ ہوئیں۔

یہ بھی پڑھئے:۱۹؍ سال بعد شکیرا کی ہندوستان واپسی، ممبئی اور دہلی میں کنسرٹ

اس کے بعد رادھا یادو کے بولنگ  اٹیک کے سامنے سری لنکن بلے باز بے بس نظر آئیں اور وقفے وقفے سے اپنے وکٹ گنواتی رہیں۔ رادھا یادو نے۲۰؍ ویں اوور کی چوتھی گیند پر یشانتی نیمنتھیکا (صفر) کو آؤٹ کر کے سری لنکا کی پوری ٹیم کو۱۱۸؍رن   پر سمیٹ دیا۔ سری لنکا کے۷؍ بلے باز دُہرا ہندسہ  بھی عبور نہ کر سکے۔ ہندوستان کی جانب سے رادھا یادو نے۴؍ وکٹ حاصل کئے۔ تنوجہ کنور اور پریما راوت نے دو دو، جبکہ منو منی اور صائمہ ٹھاکر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK