ہندوستان کو جمعرات کو یہاں سیف خواتین کی انڈر۱۹؍ فٹبال چمپئن شپ میں میزبان بنگلہ دیش کے ساتھ مشترکہ فاتح قرار دیا گیا۔
EPAPER
Updated: February 10, 2024, 10:38 AM IST | Agency | Dhaka
ہندوستان کو جمعرات کو یہاں سیف خواتین کی انڈر۱۹؍ فٹبال چمپئن شپ میں میزبان بنگلہ دیش کے ساتھ مشترکہ فاتح قرار دیا گیا۔
ہندوستان کو جمعرات کو یہاں سیف خواتین کی انڈر۱۹؍ فٹبال چمپئن شپ میں میزبان بنگلہ دیش کے ساتھ مشترکہ فاتح قرار دیا گیا۔ اگرچہ مہمان ٹیم نے ابتدائی طور پر سکہ اچھالنے کے بعد خود کو فاتح تصور کیا لیکن بعد میں میچ آفیشلز نے فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے دونوں ٹیموں کو مشترکہ فاتح قرار دے دیا۔ مقررہ۹۰؍ منٹ کے کھیل کے بعد میچ۱۔۱؍ گول سے برابر رہا۔ اس کے بعد ریفری نے پنالٹی شوٹ آؤٹ کا فیصلہ کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ گول کیپرس سمیت دونوں ٹیموں کے تمام۱۱؍ کھلاڑیوں نے اپنی پنالٹی ککس کو گول میں تبدیل کیا۔ اسکور۱۱۔۱۱؍ تک پہنچنے کے بعد ریفری پنالٹی شوٹ آؤٹ جاری رکھنے ہی والی تھی کہ اسے ایسا کرنے سے انکار کر دیا گیا۔ اچانک اس نے دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو بلایا اور سکہ اچھالا گیا۔
ٹاس جیتنے کے بعد ہندوستان خوش قسمت ثابت ہوا اور جشن منانے لگا لیکن بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں نے احتجاج کیا اور کافی دیر تک کھیل کا میدان چھوڑنے سے انکار کر دیا جس کی وجہ سے ہر طرف افراتفری کا ماحول تھا اور ایک بڑا ہجوم میدان میں بوتلیں پھینکتا نظر آیا۔ وہ نعرے لگاتے بھی نظر آئے۔ ایک گھنٹے سے زیادہ کے بعد میچ کمشنر جنہوں نے سکے ٹاس کا فیصلہ کیا تھا نے اپنا فیصلہ بدل دیا اور ہندوستان اور بنگلہ دیش کو مشترکہ فاتح قرار دیا گیا۔
آل انڈیا فٹبال فیڈریشن کے ذرائع نے پی ٹی آئی کو بتایاکہ ’’یہ آل انڈیا فٹبال فیڈریشن کی طرف سے ایک اچھا اشارہ تھا۔ ہم نے دونوں ٹیموں کو مشترکہ فاتح قرار دینے کے فیصلے کو قبول کیا۔