• Thu, 19 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان نے نیدرلینڈز کو ۱۷؍رن سے مات دی

Updated: February 19, 2026, 12:59 PM IST | Ahmedabad

شیوم دوبے (۶۶؍ رنز/دو وکٹ) اور ورون چکرورتی (تین وکٹ) کی شاندار کارکردگی کی بدولت ہندوستان نے بدھ کی رات کو ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے ۳۶؍ویں میچ میں نیدرلینڈز کو ۱۷؍ رنز سے شکست دے دی۔ ٹورنامنٹ میں ہندوستان کی یہ مسلسل چوتھی جیت ہے۔

Indian Players.Photo:PTI
ہندوستانی کھلاڑی۔ تصویر:پی ٹی آئی

شیوم دوبے (۶۶؍ رنز/دو وکٹ) اور ورون چکرورتی (تین وکٹ) کی شاندار کارکردگی کی بدولت ہندوستان نے بدھ کی رات کو ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے ۳۶؍ویں میچ میں نیدرلینڈز کو ۱۷؍ رنز سے شکست دے دی۔ ٹورنامنٹ میں ہندوستان کی یہ مسلسل چوتھی جیت ہے۔ شیوم دوبے کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ ہندوستان سپر ۸ میں اپنا پہلا میچ ۲۲؍ فروری کو اسی میدان میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گا۔ 
۱۹۴؍رن  کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے نیدرلینڈز کے لیے مائیکل لیویٹ اور میکس او ڈاؤڈ کی جوڑی نے پہلے وکٹ کے لیے ۳۵؍ رنز جوڑے۔ ورون چکرورتی نے چھٹے اوور میں میکس او ڈاؤڈ ۱۸؍ گیندوں پر ۲۰؍ رنز کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑدیا۔ ہاردک پانڈیا نے ۸؍ویں اوور میں مائیکل لیویٹ (۲۴؍رن) کو آؤٹ کرکے ہندوستان کو دوسری کامیابی دلائی۔۱۳؍ویں اوور میں ورون چکرورتی نے کولن ایکرمین (۱۵؍ گیندوں پر ۲۳؍رن) اور آرین دت (صفر) کو آؤٹ کردیا۔ اگلے اوور میں شیوم دوبے نے باس ڈی لیڈے (۲۳ گیندوں پر۳۳؍رن) کو آؤٹ کر کے نیدرلینڈز کو پانچواں جھٹکا دیا۔ کپتان اسکاٹ ایڈورڈز (۱۵؍ رن) کو بمراہ نے بولڈ کیا۔ شیوم دوبے نے ۲۰؍ویں اوور کی چوتھی گیند پر جیک لیون (۱۶؍ گیندوں پر ۲۶؍رن) کو آؤٹ کر کے اپنی دوسرا وکٹ لیا۔ نیدرلینڈز مقررہ ۲۰؍ اوورز میں ۷؍ وکٹوں پر ۱۷۶؍ رنز ہی بنا سکی اور ۱۷؍ رنز سے میچ ہار گئی۔ نووا کراس ۱۲؍ گیندوں پر ۲۶؍ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ہندوستان کی جانب سے ورون چکرورتی نے تین اور شیوم دوبے نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جسپریت بمراہ اور ہاردک پانڈیا نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھئے:سدھانت چترویدی نے رنویر سنگھ کی فلم ’’دُھرندھر‘‘ میں شاندار اداکاری کی تعریف کی

اس سے پہلے بدھ کی رات ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہندوستان کی شروعات خراب رہی اور اس نے پہلے ہی اوور کی تیسری گیند پر ابھیشیک شرما (صفر) کا وکٹ گنوادیا۔ اس کے بعد ایشان کشن اور تلک ورما نے دوسرے وکٹ کے لیے ۳۹؍ رنز جوڑے۔ آرین دت نے پانچویں اوور میں ایشان کشن کو بولڈ کر کے ہندوستان کو دوسرا جھٹکا دیا۔ ایشان کشن نے سات گیندوں پر دو چوکے اور ایک چھکا لگا کر ۱۸؍ رنز بنائے۔ 

یہ بھی پڑھئے:ٹرمپ نے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کا اعادہ کیا

ہندوستان کا تیسرا وکٹ نویں اوور میں تلک ورما کی صورت میں گرا۔ تلک ورما نے۲۷؍ گیندوں پر تین چوکے اور ایک چھکا لگا کر ۳۱؍رنز بنائے۔ کپتان سوریہ کمار یادو ۱۴؍ویں اوور میں آؤٹ ہوئے۔ سوریہ کمار یادو نے ۲۸؍ گیندوں پر دو چوکے اور ایک چھکا لگا کر ۳۴؍ رنز کی اننگز کھیلی۔ شیوم دوبے ۲۰؍ ویں اوور میں باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ شیوم دوبے نے ۳۱؍گیندوں میں چار چوکے اور تین چھکے لگا کر ۶۶؍ رنز بنائے۔ ہندوستان نے مقررہ۲۰؍ اوورز میں ۶؍ وکٹوں کے نقصان پر ۱۹۳؍ رن کا بڑا اسکور کھڑا کیا۔ ہاردک پانڈیا ۲۱؍ گیندوں پر ۳۰؍ رنز بنانے کے بعد اننگز کی آخری گیند پر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں تین چھکے لگائے۔ نیدرلینڈز کی جانب سے لوگن وین بیک نے تین  اور آرین دت نے دو وکٹیں حاصل کیں۔  کائل کلین نے ایک  بلے بازی کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK