Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان کی شیلی سنگھ نے لانگ جمپ میں گولڈ میڈل جیت لیا

Updated: June 08, 2026, 1:25 PM IST | New Taipei City

ہندوستان کی مایہ ناز ایتھلیٹ شیلی سنگھ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیو تائپے سٹی ایتھلیٹکس اوپن ۲۰۲۶ء میں خواتین کا لانگ جمپ کا خطاب جیت لیا ہے۔

Indian athlete Shelly Singh. Photo: INN
ہندوستانی ایتھلیٹ شیلی سنگھ۔ تصویر: آئی این این

ہندوستان کی مایہ ناز ایتھلیٹ شیلی سنگھ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیو تائپے سٹی ایتھلیٹکس اوپن ۲۰۲۶ء میں خواتین کا لانگ جمپ کا خطاب جیت لیا ہے۔ چینی تائپے کے بانکیاؤ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ان مقابلوں میں ہندوستانی ایتھلیٹس کا جادو سر چڑھ کر بولا اور انہوں نے ویک اینڈ کے دوران مجموعی طور پر ۴؍ میڈلز (۲؍ گولڈ اور ۲؍ سلور) اپنے نام کئے۔ 
خواتین کے لانگ جمپ مقابلے میں شیلی سنگھ نے ۶ء۲۴؍میٹر کی بہترین جمپ لگا کر پہلی پوزیشن حاصل کی اور سونے کا تمغہ جیتا۔ انہوں نے انتہائی سخت مقابلے میں ویتنام کی ٹران تھی لون (۶ء۲۳؍میٹر) اور آسٹریلیا کی زو چیسٹر (۶ء۱۳؍میٹر) کو پیچھے چھوڑا۔ یاد رہے کہ شیلی سنگھ کا سیزن کا بہترین ریکارڈ ۶ء۵۸؍میٹر ہے، جبکہ ان کا اب تک کا ذاتی بہترین ریکارڈ ۶ء۷۶؍میٹر ہے، جو انہوں نے ۲۰۲۳ءء میں بنایا تھا اور یہ انڈر۔ ۲۰؍کا انڈین نیشنل ریکارڈ بھی ہے۔ ہندوستان کا سینئر ویمنز لانگ جمپ کا نیشنل ریکارڈ۶ء۸۳؍ میٹر کا ہے، جو انجو بوبی جارج کے نام ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: وارم اپ میچز: ارجنٹائنا، برازیل اور جرمنی کی فتوحات، انگلینڈ اور پرتگال بھی سرخرو

خواتین ک۴x۱۰۰میٹر ریلے مقابلے میں ہندوستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف گولڈ میڈل جیتا بلکہ میٹ ریکارڈ کی برابری بھی کی۔ اس ٹیم میں ایس ایس سنیہا، ریو ۲۰۱۶ءء کی اولمپین شرابنی نندا، سودیشنا شیوانکر اور تمنا شامل تھیں۔ ہندوستانی ٹیم نے محض۴۴ء۰۷؍ سیکنڈ میں یہ ریس مکمل کی۔ اس مقابلے میں تھائی لینڈ کی ٹیم۴۴ء۶۸؍سیکنڈز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ جاری۔ وہیں ہندوستان کے تیجس شرسے نے مردوں کی ۱۱۰؍میٹر رکاوٹوں والی دوڑ میں ۱۳ء۵۸؍ سیکنڈ کا وقت نکال کر چاندی کا تمغہ جیتا۔ وہ محض۰ء۰۱؍ سیکنڈ کے معمولی فرق سے گولڈ میڈل سے محروم رہ گئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK