فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ءء کے باقاعدہ آغاز سے قبل کھیلے گئے ہائی وولٹیج دوستانہ مقابلوں میں برازیل، ارجنٹائنا، جرمنی، انگلینڈ اور پرتگال نے اپنے اپنے میچز جیت کر ٹورنامنٹ کے لیے اپنی تیاریوں کا لوہا منوا لیا ہے۔
EPAPER
Updated: June 07, 2026, 10:00 PM IST | New York
فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ءء کے باقاعدہ آغاز سے قبل کھیلے گئے ہائی وولٹیج دوستانہ مقابلوں میں برازیل، ارجنٹائنا، جرمنی، انگلینڈ اور پرتگال نے اپنے اپنے میچز جیت کر ٹورنامنٹ کے لیے اپنی تیاریوں کا لوہا منوا لیا ہے۔
فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ءء کے باقاعدہ آغاز سے قبل کھیلے گئے ہائی وولٹیج دوستانہ مقابلوں میں برازیل، ارجنٹائنا، جرمنی، انگلینڈ اور پرتگال نے اپنے اپنے میچز جیت کر ٹورنامنٹ کے لیے اپنی تیاریوں کا لوہا منوا لیا ہے۔ ان میچوں میں کرسٹیانو رونالڈو، ونیشیئس جونیئر اور محمد صلاح جیسے عالمی اسٹارز ایکشن میں نظر آئے۔
تین بار کی عالمی چیمپئن ارجنٹائنا نے ٹیکساس میں کھیلے گئے میچ میں ہونڈوراس کو ۰۔۲؍گولسے شکست دی۔ ارجنٹائنا نے اپنے اسٹار کھلاڑی لیونل میسی کو اس میچ میں آرام دینے کا فیصلہ کیا۔ فارورڈ لاؤٹارو مارٹنیز میچ کے ہیرو رہے جنہوں نے ایک گول اسکور کیا اور دوسرے گول میں اسسٹ (معاونت) فراہم کی۔ ٹیم کی طرف سے دوسرا گول سیمونی نے کیا۔
پانچ بار کی چیمپئن برازیلین ٹیم نے کلیولینڈ میں کھیلے گئے ایک سنسنی خیز مقابلے میں مصر کو ۱۔۲؍گول سے پچھاڑ دیا۔ نیو کیسل کے مڈفیلڈر برونو گماریش نے میچ کے آغاز میں ہی گول داغ دیا، جبکہ دوسرے ہاف میں لیون کے فارورڈ اینڈرک نے رافینہا کے پاس پر دوسرا گول کیا۔ مصر کی طرف سے واحد گول زیکو نے کیا جبکہ محمد صلاح پہلے ہاف میں بہترین فارم میں نظر آئے۔میچ کے دوران برازیل کے رائٹ بیک ویسلے شدید عضلاتی انجری کے باعث روتے ہوئے میدان سے باہر چلے گئے۔ خدشہ ہے کہ وہ ورلڈ کپ سے باہر ہو سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:مشہور ادیب نارنگ ساقی کا انتقال
ٹیمپا کی شدید گرمی (۳۲؍ ڈگری سیلسیس) میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو ۰۔۱؍گول سے ہرا دیا۔ انگلش کپتان ہیری کین نے جیڈ اسپینس کے کراس پر شاندار ہیڈر کے ذریعے میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول کیا۔ انگلینڈ کے مینیجر تھامس ٹوخل نے ہاف ٹائم پر پوری ٹیم کو تبدیل کرتے ہوئے تمام ۲۲؍ کھلاڑیوں کو میدان میں آزمایا۔چار بار کی عالمی چیمپئن جرمن ٹیم نے شکاگو میں ورلڈ کپ کے مشترکہ میزبان امریکہ کو ۱۔۲؍گول سے ہرا کر مسلسل نویں فتح حاصل کی۔ کائی ہاورٹز نے دوسرے ہی منٹ میں جوشوا کیمچ کے فری کک پر ہیڈر کے ذریعے جرمنی کو برتری دلائی۔ امریکہ کے انٹونی رابنسن نے شاندار والی کے ذریعے میچ ۱۔۱؍سے برابر کر دیا، لیکن ۵۷؍ویں منٹ میں لیرائے سانے نے گول کر کے جرمنی کی جیت پر مہر لگا دی۔
اوئیراس میں کھیلا گیا یہ میچ کافی جارحانہ رہا جہاں دونوں ٹیموں کے ایک ایک کھلاڑی (رافیل لیاؤ اور ایوان رومان) کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔ پرتگال کی جانب سے گونسالو گیڈیس اور برونو فرنانیڈس نے گول کیے۔ چلی کی طرف سے واحد گول لوکاس سیپیڈا نے کیا۔
یہ بھی پڑھئے:’’کسی بھی اداکار کو اپنے جدوجہد کے دور سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہئے‘‘
بلجیم نے یکطرفہ مقابلے میں تیونس کو عبرتناک شکست دی۔بلجیم کی طرف سے ٹروسارڈ، ڈی کیٹیلیئر، کیون ڈی بروئن، لوکیباکیو اور راسکن نے گول کیے۔ اسٹار اسٹرائیکر رومیللو لوکاکو نے انجری کے بعد واپسی کرتے ہوئے ۲۵؍ منٹ کھیلے اور ایک اسسٹ بھی کیا۔ نیو جرسی میں اسکاٹ لینڈ نے بولیویا کو چار گول سے مات دی۔ چے ایڈمز نے دو جبکہ شینکلینڈ اور اسکاٹ میک ٹومینے نے ایک ایک گول کیا۔