Inquilab Logo

ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ ٹیبل میں ہندوستان سرفہرست

Updated: March 04, 2024, 1:01 PM IST | Agency | Dubai

اتوار کو ویلنگٹن ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد نیوزی لینڈ دو مقام پھسل کر ہندوستان ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ ٹیبل پر سب سے اوپر پہنچ گیا ہے۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

اتوار کو ویلنگٹن ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد نیوزی لینڈ دو مقام پھسل کر ہندوستان ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ ٹیبل پر سب سے اوپر پہنچ گیا ہے۔ ویلنگٹن ٹیسٹ سے قبل نیوزی لینڈ ۴؍ میچوں میں ۳۶؍ پوائنٹس اور۷۵؍ پوائنٹس فیصد کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست تھا۔ اتوار کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ۱۷۲؍ رن کی زبردست شکست کے بعد۲۰۲۱ء کے ڈبلیو ٹی سی چمپئن سرفہرست مقام سے محروم ہو گئے اور۶۰؍ فیصد نمبرس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گئے۔ ہندوستان کو ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل میں آسٹریلیا کے خلاف جیت کا فائدہ ہوا ہے اور وہ۶۴ء۵۸؍ پوائنٹس فیصد کے ساتھ ٹیبل میں سب سے اوپر ہے۔ ہندوستان نے ۸؍ میں سے ۵؍ ٹیسٹ میچ جیتے ہیں اور ایک میچ ڈرا ہوا تھا۔ آسٹریلیا ۵۹ء۰۹؍فیصد اور۷۸؍ پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں تیسرے نمبر پر ہے۔ آسٹریلیا نے۱۱؍ میں سے۷؍ ٹیسٹ جیتے ہیں۔ اسے ۳؍ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ایک ٹیسٹ ڈرا ہوا ہے۔ بنگلہ دیش۵۰؍ فیصد کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ پاکستان کا نمبر۳۶ء۶۶؍ ہے اور یہ پانچویں نمبر پر ہے۔ ویسٹ انڈیز۳۳ء۳۳؍ پوائنٹس کے ساتھ چھٹے اور جنوبی افریقہ۲۵؍ پوائنٹس کے ساتھ ۷؍ویں نمبر پر ہے۔ چوتھے ٹیسٹ میں ہندوستان سے شکست کے بعد انگلینڈ کے پوائنٹس فیصد۱۹ء۴۴؍ ہے اور وہ ۸؍ ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ انگلینڈ نے اب تک۲۵۔ ۲۰۲۳ء ​​ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ میں ۹؍ میں سے ۳؍ ٹیسٹ جیتے ہیں۔ ۵؍ میچ ہارے ہیں اور ایک ٹیسٹ ڈرا ہوا ہے۔ سری لنکا صفر پوائنٹس فیصد کے ساتھ ۹؍ویں نمبر پر ہے۔ اگر ہندوستان ۷؍ مارچ سے دھرم شالہ میں شروع ہونے والے ۵؍ویں اور آخری ٹیسٹ میں انگلینڈ کو شکست دیتا ہے تو وہ ٹیسٹ چمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست رہے گا۔ اگر پانچواں ٹیسٹ ڈرا ہو جاتا ہے یا انگلینڈ جیت جاتا ہے تو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ٹیبل پر سرفہرست ہو سکتے ہیں۔ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ جمعہ سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہوگا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK