Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان کی انڈر ۱۸؍ خواتین ہاکی ٹیم نے آسٹریلیا کو شکست دے دی

Updated: May 21, 2026, 6:09 PM IST | Bhopal

انڈر ۱۸؍ خواتین ہاکی ٹیم نے سیریز کے چوتھے اور فائنل میچ میں آسٹریلیا کی انڈر۱۸؍ خواتین ہاکی ٹیم کو ۱۔۴؍گول سے شکست دے کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

Under 18 Team Match.Photo:X
انڈر ۱۸؍میچ۔ تصویر:ایکس

انڈر ۱۸؍ خواتین ہاکی ٹیم نے مدھیہ پردیش کے ادھو داس مہتا (بھائی جی) سینٹرل سائی سینٹر میں کھیلی جا رہی سیریز کے چوتھے اور فائنل میچ میں آسٹریلیا کی انڈر۱۸؍ خواتین ہاکی ٹیم کو ۱۔۴؍گول سے شکست دے کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ 

 


آسٹریلیا نے پہلے کوارٹر کے آغاز میں ہی برتری حاصل کر لی، جب اورورا کوواسووچ نے آٹھویں منٹ میں گول کر کے مہمان ٹیم کو سبقت دلائی۔ تاہم ہندوستان نے فوری جوابی حملہ کیا اور پہلے کوارٹر کے اختتام سے قبل کپتان سویٹی کجور نے ۱۳؍ویں منٹ میں گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔ 

یہ بھی پڑھئے:بگڑتی معیشت کو سدھارنے کے لیے اقتصادی پالیسی میں وسیع تبدیلیاں ضروری: کانگریس


میزبان ٹیم نے دوسرے کوارٹر میں بھی اپنی رفتار برقرار رکھی اور برتری حاصل کر لی، جب دیا نے ۲۵؍ویں منٹ میں گول کر کے ہاف ٹائم تک ہندوستان کو ۱۔۲؍گول کی سبقت دلا دی۔  ہندوستان نے دوسرے ہاف میں بھی اپنا غلبہ قائم رکھا اور تیسرے کوارٹر میں پرینکا منز نے ۴۴؍ویں منٹ میں گول کر کے برتری مزید مستحکم کر دی۔ اس کے بعد نوشین ناز نے ۵۰؍ویں منٹ میں ایک اور گول کر کے میزبان ٹیم کی شاندار فتح پر مہر ثبت کر دی۔ 

یہ بھی پڑھئے:آیوشمان کھرانہ کی فلم کی کمائی میں گراوٹ،جنوبی ہند کے آگے پھیکی پڑی بالی ووڈ کی کامیڈی فلم


یہ کامیابی ہندوستانی ٹیم کے لیے ایک سخت مقابلے والی سیریز کا بہترین اختتام ثابت ہوئی، جس سے ٹیم کو اس ماہ کے آخر میں جاپان میں شروع ہونے والے انڈر ۱۸؍ ایشیا کپ کی تیاری کا اچھا موقع ملا۔  تاہم آسٹریلیا نے چار میچوں کی اس سیریز کو مجموعی طور پر۱۔۳؍گول سے جیت لیا، جو ایک ایکسپوژر ٹور کا حصہ تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK