Inquilab Logo

پرتھ سے ہند۔آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کا آغاز

Updated: March 26, 2024, 9:00 PM IST | Sydney

کرکٹ آسٹریلیا نے منگل کو تصدیق کی کہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ۲۵۔۲۰۲۴ء بارڈر-گاوسکر ٹرافی۲۲؍ نومبر کو پرتھ میں شروع ہوگی۔ سیریز کے اگلے میچ ایڈیلیڈ، برسبین، میلبورن اور سڈنی میں کھیلے جائیں گے

Pat Cummins and Rohit Sharma. Photo:INN
پیٹ کمنس اور روہت شرما۔ (تصویر:آئی این این)

کرکٹ آسٹریلیا نے منگل کو تصدیق کی کہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ۲۵۔۲۰۲۴ء بارڈر-گاوسکر ٹرافی۲۲؍ نومبر کو پرتھ میں شروع ہوگی۔ سیریز کے اگلے میچ ایڈیلیڈ، برسبین، میلبورن اور سڈنی میں کھیلے جائیں گے۔پرتھ کا نیا ٹیسٹ وینیو اب تک ۴؍ ٹیسٹ میچوں کی میزبانی کر چکا ہے، جن میں سے سبھی آسٹریلیا نے جیتے ہیں۔ ہندوستان نے۱۹۔۲۰۱۸ء کے دورے کے دوران اس مقام پر کھیلا تھا، لیکن ہندوستان نے ۲۱۔۲۰۲۰ءکے آخری دورے کے دوران یہاں کوئی ٹیسٹ نہیں کھیلا تھا۔
دوسرا ٹیسٹ، ایک ڈے/نائٹ میچ، ایڈیلیڈ میں ۶؍دسمبر سے شروع ہوگا۔ پچھلی بار جب ہندوستان نے یہاں گلابی گیند سے ٹیسٹ کھیلا تھا تو وہ صرف۳۶؍ رن پر آؤٹ ہو گیا تھا اور اسے ٹیسٹ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ تاہم اس بار گلابی گیند کے ٹیسٹ کی تیاری کیلئے  ان کے پاس ۹؍ دن ہیں۔تیسرا ٹیسٹ آسٹریلیا کا قلعہ کہلانے والے برسبین کے گابا میں کھیلا جائے گا جس میں مہمان ہندوستان ٹیم نے پچھلی بار کامیابی حاصل کی تھی۔ چوتھا اور پانچواں ٹیسٹ بالترتیب ایم سی جی  اور ایس سی جی   میں کھیلا جائے گا۔
کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او نک ہاکلے اس سال کے آخر میں آسٹریلیائی ساحلوں پر ہندوستان کا استقبال کرنے کے منتظر ہیں اور انہوں نے برابر ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی پیش گوئی کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ کرکٹ کے سب سے زیادہ متوقع موسم گرما میں سے ایک ہے جس میں پوری دنیا کی نظریں توسیع شدہ بارڈر-گاوسکر ٹرافی سیریز اور ملٹی فارمیٹ ویمنز ایشیز پر مرکوز ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ `بارڈر- گاوسکر ٹرافی کو۹۲۔۱۹۹۱ء کے بعد پہلی بار۵؍ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے ساتھ ایشیز کی سطح پر رکھا گیا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ یہ ایونٹ کرکٹ شائقین  کی حاضری کو بڑھا دے گا اور زبردست شائقین پیدا کرے گا۔ ملک بھر کے اسٹیڈیمز میں  زبردست ماحول ہوگا۔
ہندوستان کی خواتین ٹیم مردوں کی ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا میں ہوگی جس میں کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے منگل کو اعلان کردہ خواتین کے شیڈول کے ایک حصے کے طور پر دسمبر کے اوائل میں ۳؍ ون ڈے میچوں کا منصوبہ ہے۔ بنگلہ دیش میں ویمنز ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے بعد آسٹریلیا ستمبر میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ ۳؍ ون ڈے میچوں میں کرے گا، اس سے پہلے ۵؍دسمبر کو برسبین اور پرتھ میں  ہندوستان  کے خلاف ۳؍ ون ڈے کھیلے گی۔
میچ کی تاریخ  او رمقام
پہلا ٹیسٹ نومبر۲۲۔۲۶؍ پرتھ اسٹیڈیم، پرتھ
دوسرا ٹیسٹ۶۔۱۰؍ دسمبر ایڈیلیڈ اوول، ایڈیلیڈ
تیسرا ٹیسٹ ۱۴۔۱۸؍دسمبر گابا، برسبین
چوتھا ٹیسٹ ۲۶۔۳۰؍دسمبرایم سی جی ، میلبورن
پانچواں ٹیسٹ  ۳۔۷؍جنوری ۲۰۲۵ء، سڈنی
دورۂ ہندوستان سے قبل پاکستان ۳؍ ون ڈے اور ۳؍ ٹی ۲۰؍ میچوں کی سیریز کیلئے آسٹریلیا کا دورہ کرے گا۔ انہوں نے۲۴۔۲۰۲۳ء میں اپنے آخری دورے کے دوران صرف ٹیسٹ کھیلے۔ ٹیمیں ایم سی جی، ایڈیلیڈ اوول اور پرتھ اسٹیڈیم میں ۳؍ ون ڈے میچ کھیلیں گی جس کے بعد ۳؍ میچوں کی ٹی ۲۰؍ سیریز کا اختتام۱۸؍ نومبر کو ہوگا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK