Inquilab Logo

ہندوستانی ہاکی ٹیم ۵؍میچوں کی سیریز کےلئے آسٹریلیا روانہ

Updated: April 03, 2024, 11:04 AM IST | Agency | New Delhi

ٹیم انڈیا کے کپتان ہرمن پریت سنگھ نے کہا کہ اولمپکس سے قبل اس سیریز سے ہمیں اپنی طاقت اور کمزوری کو پرکھنے کا موقع ملے گا۔

Indian hockey team players and support staff before leaving for Australia. Photo: INN
ہندوستانی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف آسٹریلیا روانہ ہونے سے قبل۔ تصویر : آئی این این

ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم پیرس اولمپکس کی تیاری کے سلسلے میں ۶؍ اپریل سے شروع ہو رہی ۵؍ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کےلئے آسٹریلیا روانہ ہوگئی۔ ہرمن پریت سنگھ کی قیادت میں ٹیم پیر کی رات روانہ ہوئی۔ ہندوستانی ٹیم نے حال ہی میں بھونیشور میں ایف آئی ایچ پرو لیگ میں ۴؍ میں سے ۳؍ میچ جیتے ہیں۔ ۶؍اپریل کو ہونے والے پہلے میچ کے بعد ۷، ۱۰، ۱۲؍اور ۱۳؍ اپریل کو میچ ہوں گے۔ 
 روانگی سے پہلے، ہرمن پریت نے کہا’’ہم اس دورے کے تعلق سے بہت پُرجوش ہیں۔ اس سے ہمیں پیرس اولمپکس سے قبل اپنی طاقت اور کمزوریوں کو جاننے میں مدد ملے گی اور ہمیں بہتری کا موقع بھی ملے گا۔ ‘‘نائب کپتان ہاردک سنگھ نے کہا’’ہم اپنی صلاحیتوں اور حکمت عملی کو بہتر بنانے کے ئے ایک ٹیم کے طور پر سخت محنت کر رہے ہیں۔ ہمیں اپنی صلاحیت پر یقین ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ کارکردگی اچھی رہے گی۔ ‘‘ 
ہندوستانی ٹیم اس طرح ہے
گول کیپر: کرشن بہادر پاٹھک، پی آر سریجیش، سورج کرکیرا۔ ڈیفنڈرز: ہرمن پریت سنگھ (کپتان)، جرمن پریت سنگھ، امیت روہیداس، جوگراج سنگھ، سنجے، سمیت، عامر علی۔ 
مڈفیلڈر: منپریت سنگھ، ہاردک سنگھ، وویک ساگر پرساد، شمشیر سنگھ، نیلاکانت شرما، راجکمار پال، وشنوکانت سنگھ۔ فارورڈ: آکاش دیپ سنگھ، مندیپ سنگھ، للت کمار اپادھیائے، ابھیشیک، دلپریت سنگھ، سکھجیت سنگھ، گرجنت سنگھ، محمد راحیل موسین، بوبی سنگھ دھامی، اریجیت سنگھ ہندل۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK