Inquilab Logo

ہندوستان کی ٹیم انڈر ۱۹؍ ورلڈ کپ کے فائنل میں داخل

Updated: February 06, 2024, 9:56 PM IST | New Delhi

ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو دلچسپ سیمی فائنل میں ۲؍وکٹ سے شکست دے دی۔ سچن دھاس اور ادئے سہارن نے ٹیم کی جیت میں اہم رول ادا کیا۔ سچن کے ۹۶؍رن

Under 19 Team India`s Batsmen. Photo:INN
ہندوستانی ٹیم کے بلےباز۔ (تصویر:آئی این این)

ہندوستان کی ٹیم نے انڈر  ۱۹؍ ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ منگل  کو ہونے والے پہلے سیمی فائنل میں ہندوستان کی انڈر ۱۹؍ ٹیم نے میزبان جنوبی افریقہ کو ۲؍وکٹ  سے شکست دیکر سنسنی خیز فتح حاصل کی۔ ہندوستان کی جانب سے کپتان ادئے سہارن  نے ۸۱؍ رن اور سچن دھاس نے ۹۶؍رن بنائے۔  ان دونوں کی بدولت ہندوستان نے کامیابی حاصل کی۔ جنوبی افریقہ نے پہلے ۵۰؍اوور میں ۷؍وکٹ پر ۲۴۴؍رن بنائے تھے، جس کے جواب میں ہندوستان نے ۸؍وکٹ کے نقصان پر ۴۸ء۵؍ اوور میں ۲۴۸؍رن بناکر میچ جیت لیا۔  
 اس سے قبل گلبرٹ پریٹوریئس کی۷۶؍ رن  اور رچرڈ سیلٹسوین کی۶۴؍ رن کی نصف سنچری اننگز کی مدد سے جنوبی افریقہ نے انڈر۱۹؍ عالمی کپ کے سیمی فائنل میچ میں ہندوستان کو جیت کے لئے ۲۴۵؍ رن کا ہدف دیا ہے۔ انڈر۱۹؍ ورلڈ کپ۲۰۲۴ء کے سیمی فائنل میں منگل کو یہاں بولومور پارک میں ہندوستانی کپتان ادے سہارن نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقہ کی اننگز کا آغاز اچھا نہیں تھا اور اننگز کے پانچویں اوور میں راج لمبانی نے اسٹیو اسٹاک کو۱۴؍ رن پر ایرولی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا کر ہندوستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد لمبانی نے ڈیوڈ ٹائیگر کو بولڈ کرکے پویلین بھیج دیا۔
رچرڈ سیلٹسوانے اور گلبرٹ پریٹوریئس نے جنوبی افریقہ کی اننگز کو سنبھالا اور ٹیم کا اسکور ۱۱۸؍رن تک پہنچا دیا۔۳۱؍ ویں اوور میں مشیر خان نے لوان ڈرے پریٹوریئس کو مروگن ابھیشیک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا دیا۔ انہوں نے۱۰۲؍ گیندوں پر۷۶؍ رن بنائے۔ اولیور وائٹ ہیڈ۴۰؍ اوورس میں۲۲؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کپتان جوآن جیمس۲۴؍رن  اور ٹریسٹن لوئس۲۳؍ رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ جوآن کو لمبانی نے آؤٹ کیا۔ جنوبی افریقہ نے مقررہ۵۰؍ اوورس میں ۷؍ وکٹوں پر ۲۴۴؍ رن  بنائے۔ ہندوستانی اسٹار  راج لمبانی نے ۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ مشیر خان نے ۲؍ وکٹ حاصل کئے ۔ سومی پانڈے اور نمن تیواری نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK