ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم ۱۴؍ فروری کو ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ ۲۴۔ ۲۰۲۳ء میں نیدرلینڈس کے ساتھ اپنا چھٹا میچ کھیلے گی۔
EPAPER
Updated: February 14, 2024, 11:15 AM IST | Agency | Rourkela
ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم ۱۴؍ فروری کو ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ ۲۴۔ ۲۰۲۳ء میں نیدرلینڈس کے ساتھ اپنا چھٹا میچ کھیلے گی۔
ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم ۱۴؍ فروری کو ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ ۲۴۔ ۲۰۲۳ء میں نیدرلینڈس کے ساتھ اپنا چھٹا میچ کھیلے گی۔ ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ ۲۴۔ ۲۰۲۳ء کا سفر ہندوستانی ٹیم کیلئے اب تک بہت مشکل رہا ہے جہاں اسے اپنے ۵؍ میں سے ۴؍ میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ چین کیخلاف اپنے پہلے میچ میں ۱۔ ۲؍گول سے ہارنے کے بعد ہندوستانی خواتین کو ہالینڈ سے۱۔ ۳؍گول اور آسٹریلیا سے ۰۔ ۳؍ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم بھونیشور میں اپنے آخری میچ میں اسے امریکہ کے خلاف ۱۔ ۳؍ سے کامیابی حاصل ہوئی۔ راؤرکیلا لیگ کے اپنے پہلے میچ میں، ہندوستان نے کھیل کے شروع میں برتری حاصل کی تھی لیکن چین نے زبردست مقابلہ کرتے ہوئے میچ۱۔ ۲؍گول سے جیت لیا۔
ہندوستانی کپتان سویتا نے کہا کہ’’ ہمیں وہ نتائج نہیں ملے جو ہم چاہتے تھے، لیکن مجھے یقین ہے کہ ہمارے پاس اچھی کارکردگی پیش کرنے اور اپنی ٹیم کیلئے کچھ پوائنٹس حاصل کرنے کیلئے ضروری سب کچھ ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم ٹکڑوں ٹکڑوں میں اچھا کھیل رہے ہیں، لہٰذا اگر ہم اس میں مزید مستقل مزاجی لا سکتے ہیں، تو ہم یقینی طور پر مزید گیمز جیت سکتے ہیں۔