Inquilab Logo

ایم ایس دھونی دہلی کے خلاف جیت کا سلسلہ برقرار رکھنا چاہیں گے

Updated: October 17, 2020, 3:02 AM IST | Sharjah

کپتان مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں چنئی سپر کنگز اس سیزن کی سب سے مضبوط ٹیموں میں سے ایک دہلی کیپٹلس کے خلاف سنیچر کو جیت کا سلسلہ برقرار رکھنا چاہے گی۔

Dhoni. Photo: INN
دھونی۔ تصویر: آئی این این

کپتان مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں چنئی سپر کنگز اس سیزن کی سب سے مضبوط ٹیموں میں سے ایک دہلی کیپٹلس کے خلاف سنیچر کو جیت کا سلسلہ برقرار رکھنا چاہے گی۔ ایم ایس دھونی کی ٹیم چنئی سپرکنگزنے پچھلے میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کو۲۰؍ رن سے شکست دی تھی جبکہ دہلی نے بھی اپنے پچھلے میچ میں راجستھان رائلز کو۱۳؍ رن سے ہرادیا تھا۔ دہلی کے ۸؍ میچوں میں ۶؍ جیت ، ۲؍ شکست کے ساتھ ۱۲؍ پوائنٹس ہیں اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ہے۔ چنئی ۸؍ میچوں میں ۳؍ جیت اور۵؍ شکستوں کے ساتھ ۶؍ پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔چنئی کے بلے بازوں نے حیدرآباد کے خلاف عمدہ اننگز کھیلی تھی ۔ ان کے اوپنر سیم کیرن (۳۱؍رن) نے شاندار بیٹنگ کی تاہم فاف ڈو پلیسس (صفر) کے جلد آؤٹ ہونے کی وجہ سے چنئی ایک بار پھر بڑی شروعات کرنے میں ناکام رہی تھی۔پہلے دھچکے کے بعد کیرن پہلے اس کے بعد شین واٹسن (۴۲)، امباتی رائیڈو (۴۱) ، دھونی (۲۱) اور رویندر جڈیجا (۲۵) نے ذمہ دارانہ بلے بازی کرکے۱۶۷؍ رن کا مشکل اسکور بنانے میں کامیاب رہے۔ چنئی کو تاہم بیٹنگ میں مزید اصلاح کی ضرورت ہے کیونکہ انہیں دہلی جیسی ٹیم کے خلاف بڑا اسکور کرنا پڑے گا۔
 دہلی نے راجستھان کے خلاف بھی عمدہ بیٹنگ کی اور شکھر دھون (۵۷) اور کپتان سریش ایّر (۵۳) نصف سنچری اننگز کے ذریعے۱۶۱؍ رن بنانے میں کامیاب رہے۔ شکھر نے ایک بار پھر ذمہ داری کو محسوس کیا اور اپنی کارکردگی سے ٹیم کی حوصلہ افزائی کی اور ٹیم کا ایک بار پھر انحصار اس بلے باز پر ہوگا ۔پرتھوی شا راجستھان کے خلاف ایک بار پھر ناکام ہوگئے تھے اور انہیں جلد ہی دوبارہ فارم حاصل کرنا ہو گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK