• Mon, 22 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

رافیل ندال کی موجودگی میں لرنر ٹین نے نیکسٹ جین اے ٹی پی فائنلز کا تاج اپنے سر سجا لیا

Updated: December 22, 2025, 9:00 PM IST | Jeddah

امریکی ٹینس کے ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی لرنر ٹین نے بلجیم کے الیگزینڈر بلاکس کو شکست دے کر `نیکسٹ جین اے ٹی پی فائنلز کا خطاب جیت لیا ہے۔ کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی میں کھیلے گئے اس فائنل کی خاص بات اسپین کے لیجنڈری کھلاڑی رافیل ندال کی موجودگی تھی، جنہوں نے اسٹیڈیم میں بیٹھ کر اس سنسنی خیز مقابلے کا لطف اٹھایا۔

Tenn.Photo:INN
لرنر ٹین۔ تصویر:آئی این این

 امریکی ٹینس کے ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی لرنر ٹین نے بلجیم  کے الیگزینڈر بلاکس کو شکست دے کر `نیکسٹ جین اے ٹی پی فائنلز  کا خطاب جیت لیا ہے۔ کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی میں کھیلے گئے اس فائنل کی خاص بات اسپین کے لیجنڈری کھلاڑی رافیل ندال کی موجودگی تھی، جنہوں نے اسٹیڈیم میں بیٹھ کر اس سنسنی خیز مقابلے کا لطف اٹھایا۔

یہ بھی پڑھئے:اوتار: فائر اینڈ ایش نے ۳؍ دنوں میں باکس آفس کے ۱۱؍ ریکارڈ توڑ دیئے

گزشتہ سال  خطاب سے محروم رہنے والے لرنر ٹین نے اتوار کو کھیلے گئے فائنل میں انتہائی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے بلاکس کو۳۔۴، ۲۔۴، ۱۔۴؍سے ہرا کر اپنی برتری ثابت کر دی۔ پہلے سیٹ میں بلاکس نے ایک بھی فرسٹ سرو مس نہیں کی، لیکن ٹین نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائی بریکر میں کامیابی حاصل کی۔

پہلا سیٹ جیتنے کے بعد امریکی کھلاڑی نے اپنے حریف کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا اور محض ۵۸؍ منٹ میں مقابلہ اپنے نام کر لیا۔ ٹورنامنٹ کے آغاز میں لرنر ٹین کو اس وقت شدید جھٹکا لگا جب وہ اپنے پہلے راؤنڈ رابن میچ میں رافیل جوڈر کے خلاف چار میچ پوائنٹس حاصل کرنے کے باوجود شکست کھا گئے۔ تاہم، انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور اگلے دونوں گروپ میچز ایک سیٹ کے خسارے کے باوجود جیتے اور پھر ناک آؤٹ مرحلے میں ایک بھی سیٹ ہارے بغیر فائنل تک رسائی کی۔

یہ بھی پڑھئے:کسی نے ۲۲؍لاکھ روپے خرچ کر کے انسٹامارٹ پر۲۲؍ آئی فون اور سونے کے سکے خریدے

اس تاریخی جیت کے ساتھ لرنر ٹین اسٹیفانوس ستسپاس (۲۰۱۸ء) اور کارلوس الکاراز (۲۰۲۱ء) کے بعد یہ اعزاز جیتنے والے تیسرے ٹاپ سیڈیافتہ  کھلاڑی بن گئے۔ برینڈن ناکاشیما (۲۰۲۲ء) کے بعد یہ خطاب جیتنے والے دوسرے امریکی کھلاڑی بن گئے۔کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لرنر ٹین نے کہاکہ ’’میں گزشتہ ایک سال سے اس ٹرافی کو اٹھانے کا انتظار کر رہا تھا۔ میرے پاس اہداف کی ایک طویل فہرست تھی اور میں خوش ہوں کہ میں نے ان میں سے اکثر کو حاصل کر لیا ہے۔رافیل ندال  کے سامنے ان کا  جارح اور تکنیکی کھیل دیکھ کر ماہرین انہیں مستقبل کا بڑا کھلاڑی قرار دے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK