Inquilab Logo

آئی پی ایل: ممبئی انڈینس نے سن رائزرس کو روند کر رن ریٹ بہتر کردیا

Updated: May 22, 2023, 3:07 PM IST | Mumbai

ممبئی نے سن رائزرس کو ۸؍وکٹ سے شکست دی۔ کیمرون گرین اور روہت شرما نے حیدرآباد کے گیندبازوں کی زبردست دھنائی کی

Cameron Green
کیمرون گرین

آئی پی ایل۲۰۲۳ء کے ۶۹؍ویں میچ میں ممبئی انڈینس نے سن رائزرس حیدرآباد کو۸؍ وکٹ سے شکست دے دی۔ حیدرآباد نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے۲۰۱؍ رن کا ہدف دیا تھا جسے ممبئی نے کیمرون گرین کی طوفانی سنچری کی مدد سے۱۸؍ اوورس میں حاصل کر لیا۔ گرین نے۴۷؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ ۱۰۰؍ رن بنائے جس میں۸؍چوکے اور۸؍چھکے شامل تھے۔ساتھ ہی کپتان روہت شرما نے۳۷؍ گیندوں میں۵۶؍ رن بنائے جس میں ۸؍ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ سوریہ کمار یادو نے۱۶؍ گیندوں پرناٹ آؤٹ ۲۵؍ رن بنائے۔اس جیت کےساتھ ہی ممبئی انڈینس نے اپنا رن ریٹ بہتر کرلیاہے۔ ممبئی انڈینس نے چوتھی پوزیشن حاصل کرلی ہے اور اس کا رن ریٹ ۰ء۰۴۴- ہو گیا تھا۔ دوسری طرف رائل چیلنجرز بنگلور کا رن ریٹ اس سے بہتر ۰ء۱۸۰؍ ہے۔ 
  اس سے قبل آئی پی ایل ۲۰۲۳ء کے ۶۹؍ ویں میچ میں ممبئی انڈینس کو سن رائزرس حیدرآباد کی جانب سے۲۰۱؍رن کا بڑا ہدف ملا ہے۔ پہلے بلے بازی کیلئے آنے والی حیدرآباد کی ٹیم پر اوپننگ جوڑی نے رن کی بارش کردی۔ وراٹ شرما نے مینک اگروال کے ساتھ پہلے وکٹ کیلئے ۱۳ء۵؍ اوور میں۱۴۰؍ رن کی شراکت  کی۔ ویورانت شرما نے۴۷؍ گیندوں پر۶۹؍ رن  بنائے جس میں ۹؍ چوکے اور۲؍ چھکے شامل تھے۔ وہیں مینک نے ۴۶؍ گیندوں پر۸۳؍ رن کی اننگز کھیلی۔ انہوں نے ۸؍ چوکے اور۴؍چھکے لگائے۔
 ان دونوں کے آؤٹ ہونے کے بعد حیدرآباد کا کوئی بھی بلے باز کچھ خاص نہیں کر سکا۔ ۱۵؍اوور میں۱۵۷؍ رن بنانے کے بعد ممبئی کے گیند بازوں نے بڑھتے ہوئے رن ریٹ کو روک دیا۔ وکٹ کیپر ہینرک کلاسن نے۱۳؍ گیندوں پر ۱۸؍ رن بنائے۔ گلین فلپس ایک رن بنا سکے جب کہ ہیری بروک کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔ مڈل آرڈر کمزور ہوگیا جس کی وجہ سے حیدرآباد جہاں ایک وقت میں۲۲۵؍رن  کے قریب نظرآرہا تھا،۵؍ وکٹ کے نقصان پر صرف ۲۰۰؍ رن بناسکا۔ سن رائزرس کے کپتان ایڈن مارکرم۷؍ گیندوں پر۱۳؍ رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے  جبکہ سنویر سنگھ نے ناٹ آؤٹ۴؍ رن بنائے۔ ممبئی کی جانب سے آکاش مدھوال نے ۳۷؍ رن کے عوض۴؍ وکٹ  لئے جبکہ کرس جارڈن کو ایک وکٹ ملا۔
 ممبئی کی ٹیم کو پلے آف کی دوڑ میں رہنے کیلئے کسی بھی حالت میں یہ میچ جیتنا تھا۔ اس کے ساتھ ہی سن رائزرس حیدرآباد کی ٹیم پہلے ہی پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے۔ ممبئی انڈینس کو اپنے پچھلے میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے ہاتھوں۵؍  رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ یہ میچ ایک وقت میں ٹیم کی گرفت میں نظر آتا تھا لیکن تیزی سے وکٹ گرنے کی وجہ سے ٹیم کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔  

ipl Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK