ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ کے باعث، امریکہ، میکسیکو اور کنیڈا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ میں ایران کی شرکت پیچیدگیوں کا شکار ہو گئی ہے۔
EPAPER
Updated: June 08, 2026, 8:05 PM IST | Tehran
ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ کے باعث، امریکہ، میکسیکو اور کنیڈا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ میں ایران کی شرکت پیچیدگیوں کا شکار ہو گئی ہے۔
ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ کے باعث، امریکہ، میکسیکو اور کنیڈا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ میں ایران کی شرکت پیچیدگیوں کا شکار ہو گئی ہے۔گول ڈاٹ کام کے حوالے سے مرر کی ایک رپورٹ کے مطابق ایرانی فٹبال ٹیم کو امریکہ میں ورلڈ کپ کے میچ کھیلنے کی اجازت تو دی جائے گی، لیکن شرط یہ ہوگی کہ ٹیم صرف اپنے مقررہ میچ کے دن صبح امریکہ میں داخل ہو سکے گی اور آخری سیٹی بجتے ہی فوری طور پر ملک چھوڑنا ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق میکسیکو میں ایران کے سفیر ابوالفضل پسندیدہ نے کہا’’ہم صبح داخل ہو سکتے ہیں اور اسی دن واپس جانا ہوگا۔‘‘یہ پابندی دونوں ممالک کے درمیان جنگی صورتحال کے باعث عائد کی گئی ہے۔اتوار کی صبح ایران کی ٹیم ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے میکسیکو پہنچی، جہاں وہ اس ماہ کے آخر میں امریکہ میں ہونے والے اپنے تین گروپ میچوں سے قبل تربیت کرے گی۔ احسان حاج صفی طیارے سے باہر آنے والے پہلے کھلاڑی تھے۔ جرمن چارٹر ایئرلائن یو ایس سی کے نشانات والا طیارہ تقریباً صبح ساڑھے ۵؍ بجے پہنچا۔ نیلے بلیزر اور سفید ٹی شرٹس میں ملبوس کھلاڑی مختصر سکیورٹی جانچ کے بعد بس میں سوار ہوئے۔
یہ بھی پڑھئے:فرنچ اوپن ۲۰۲۶ء: الیگزینڈر زیوریف کا گرینڈ سلیم جیتنے کا خواب پورا
بس تیجوانا ہوائی اڈے کے داخلی دروازے پر مختصر وقت کے لیے رکی، جہاں تقریباً ۲۰؍ ایرانی شائقین قومی پرچم لہرا رہے تھے۔ایران کی ورلڈ کپ میں شرکت، جس کی مشترکہ میزبانی امریکہ، میکسیکو اور کنیڈا کر رہے ہیں، ایران جنگ کے باعث مشکلات کا شکار رہی ہے۔ ویزوں کے اجرا میں پیش آنے والی مشکلات کے باعث ایران کو اپنا تربیتی مرکز امریکی شہر ٹکسن (ایریزونا) سے منتقل کر کے میکسیکو کے سرحدی شہر تیجوانا لے جانا پڑا۔ ایرانی ٹیم اس سے قبل ترکی کے شہر انطالیہ میں تربیت حاصل کر رہی تھی اور وہاں سے ایک نجی طیارے کے ذریعے براہِ راست میکسیکو پہنچی۔
یہ بھی پڑھئے:’’دی سپرماریو گلیکسی مووی‘‘ ۲۰۲۶ء میں ایک ارب ڈالرکلب میں شامل ہونےوالی پہلی فلم
ایرانی سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق ہفتے کے روز تک ٹیم کے وفد کے بعض اراکین کو امریکی ویزے جاری نہیں ہوئے تھے۔ ان میں ایرانی فٹبال فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل ہدایت ممبینی اور نائب صدر مہدی محمد نبی بھی شامل ہیں۔ایران اپنا پہلا میچ ۱۵؍ جون کو انگل ووڈ، کیلیفورنیا میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا، جبکہ چھ روز بعد بلجیم کا سامنا کرے گا۔ اس کے بعد ۲۶؍ جون کو سیئٹل میں مصر کے خلاف میدان میں اترے گا۔اگر ایران اور امریکہ اپنی اپنی گروپس میں دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہیں تو دونوں ٹیمیں ۳؍ جولائی کو آرلنگٹن، ٹیکساس میں راؤنڈ آف ۳۲؍میں آمنے سامنے آ سکتی ہیں۔