Inquilab Logo

کورونا کے سائے میں آج سے آئی ایس ایل کا آغاز 

Updated: November 20, 2020, 2:12 PM IST | Agency | Panaji

سابق چمپئن اے ٹی کے اور کیرالا بلاسٹرس کے درمیان دلچسپ مقابلے کی امید ،ملک میں لاک ڈاؤن کے بعد پہلا بڑا ٹورنامنٹ ہوگا

Picture.Picture :INN
علامتی تصویر ۔ تصویر:آئی این این

ہیرو انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل ) کے پچھلے سیزن کے فائنل میں جب اے ٹی کے کا سامنا چنئین ایف سی سے ہوا تھا تو اس وقت کورونا وبا نے ملک میں دستک ہی دی تھی جس نے بعد میں پورے ملک میں خطرناک شکل اختیار کرلی۔ پچھلے سیزن کا فائنل بغیر مداحوں کے کھیلا گیا  تھا۔  اب۸؍ مہینے بعد آئی ایس ایل ایک مرتبہ پھر سے ملک کا اہم ٹورنامنٹ بن گیا ہے ۔ آئی ایس ایل  میں ۲۱۔۲۰۲۰ء سیزن کا پہلا میچ جمعہ کو بیمبولم واقع جی ایم سی ایتھلیٹ اسٹیڈیم میں موجودہ چمپئن اے ٹی کے موہن بگان اور کیرالا بلاسٹرس کے مابین کھیلا جائے گا۔  ایک بار پھر یہ ٹورنامنٹ شائقین کے بغیر خالی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس میں شریک ہونے والی تمام ٹیمیں پہلے ہی گوا میں موجود ہیں ، جہاں انہیں بائیو سیکیبل ببل میں رکھا گیا ہے۔آئی ایس ایل کا۲۱۔۲۰۲۰ء سیزن اب تک کا سب سے بڑا سیزن ہوگا کیوں کہ اس بار  ایسٹ بنگال کی شکل میں ایک اور ٹیم  جڑ گئی ہے  اور لیگ میں حصہ لینے والی ٹیموں کی تعداد۱۰؍ سے بڑھ کر۱۱؍ ہوگئی ہے۔ اس سیزن میں میچوں کی تعداد بھی۱۱۵؍ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ سیزن میں۹۵؍ میچ کھیلے گئے تھے۔  آئی ایس ایل میں ایسٹ بنگال کی انٹری اور موجودہ چمپئن اے ٹی کے  کا  موہن باگان کے ساتھ ضم ہونے کا مطلب ہے کہ ہندوستانی فٹ بال کے دو قدیم کلب پہلی بار آئی ایس ایل میں ایک دوسرے  کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں۔اس سیزن میں دونوں ٹیموں کے بیچ پہلا میچ۲۷؍نومبر کو واسکو ڈی گاما کے تلک میدان اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اور اس میچ کے سلسلے میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی  اور مداح پہلے سے کافی پرجوش ہیں۔  خالی اسٹیڈیم میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان جمعہ سے سے یہاں انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) فٹ بال ٹورنامنٹ کی شروعات ہوگی جو ۸؍ مہینے پہلے کووڈ۔۱۹؍ لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے بعد ملک میں منعقد ہونے والا پہلا بڑا ٹورنامنٹ بن گیا ہے جس کی ملک میں بڑے کھیل ٹورنامنٹ کے طور پر واپسی ہوئی ہے۔  جی ایم سی اسٹیڈیم میں یہ ٹورنامنٹ کاآغاز سابق چمپئن اے ٹی کے موہن بگان اور کیرالا بلاسٹرس کے درمیان ہونے والے میچ سے ہوگا اور اس مقابلے کے کافی دلچسپ ہونے کی امید ہے لیکن اس سیزن کا پہلا سب سے بڑا مقابلہ ۲۷؍ نومبر کو اے ٹی کے موہن بگان اور ایس سی ایسٹ بنگال کے درمیان فٹورڈا میں کھیلا جائے گا جس میں دو روایتی حریف ٹیمیں اپنی ۱۰۰؍ سال سے زیادہ پرانی حریفائی کو  ایک نئے اوتار میں شروع کریں گی۔  گزشتہ سال کے آئی ایس ایل فاتح اے ٹی کے اور آئی لیگ ٹیم موہن بگان کے ایک ساتھ ہونے کے بعد کلب اے ٹی کے موہن بنگان اس فرنچائزی ٹورنامنٹ کی شروعات خطاب کے مضبوط دعویدار کے طور پر کرے گا۔ پچھلے سال کی چمپئن ٹیم اے ٹی کے نے اہم کھلاڑیوں کو اپنے ساتھ برقرار رکھا ہے جس میں فجی کے رائے کرشنا بھی شامل ہیں۔ رائے ۲۱؍ میچوں میں ۱۵؍ گول کے ساتھ گزشتہ سیزن میں مشترکہ طور پر ٹاپ گول اسکورر تھے۔   اے ٹی کے موہن بگان کے پارٹنر سورو گنگولی نے کہا ہےکہ لاک ڈاؤن کے بعد ہندوستان میں پہلا کھیل منعقد ہوگا۔ یہ بہت ہی اچھی چیز کی شروعات ہے کیونکہ زندگی کو عام طور سے پٹری پر لوٹنے کی ضرورت ہے۔ اپنی زندگی کو معمول پر لانے اور ڈر کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ لوگوں کے متاثر ہونے سے زیادہ اس کا ڈر لوگوں کو متاثر کر رہا ہے۔ جیسے میں وہاں نہیں جانا چاہتا، میں لوگوں کے درمیان نہیں جانا چاہتا، یہ غیر محفوظ ہے، وہ محفوظ ہے، مجھے لگتا ہے کہ آئی ایس ایل سیزن ان سب خدشات کو دور کرے گا۔

isl Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK