Inquilab Logo

جے پور پنک پینتھرس نے ہریانہ اسٹیلرز کو شکست دی

Updated: January 19, 2024, 1:29 PM IST | Agency | Jaipur

جے پور کی۱۳؍ میچوں میں یہ ۱۰؍ویں جیت ہے جبکہ ہریانہ کو۱۳؍ میچوں میں پانچویں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Jaipur Pink Panthers had a good game. Photo: INN
جے پورپنک پینتھرس نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔ تصویر : آئی این این

پرو کبڈی لیگ ۲۴-۲۰۲۳ء میں جے پور پنک پینتھرس نے پی کے ایل کے۱۰؍ ویں سیزن میں ہریانہ اسٹیلرز کو۳۷-۲۷؍کے فرق سے شکست دی۔ بدھ کی رات، میزبان جے پور پنک پینتھرس نے سوائی مان سنگھ انڈور اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ہریانہ اسٹیلرز کو ہرادیا ۔یہ ۷۷؍ واں میچ تھا۔
جے پور کی۱۳؍ میچوں میں یہ ۱۰؍ویں جیت ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی جے پور نے پوائنٹس ٹیبل میں ۵۸؍ پوائنٹس کے ساتھ پہلے مقام پر اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔ وہیں ہریانہ کو۱۳؍ میچوں میں پانچویں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جے پور کی جیت میں ارجن دیسوال(۸؍ پوائنٹس) کے علاوہ ڈیفنس میں  انکش(۵)اور سنیل(۴)نے اپنی چمک دکھائی۔ ہریانہ کیلئے شیوم نے ریڈ میں سب سے زیادہ ۸؍ پوائنٹ جبکہ نوین نے ڈیفنس میں ۴؍ پوائنٹ بنائے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK