Inquilab Logo

جیسوال کی سنیل گاوسکر کے ریکارڈ پر نظر

Updated: February 27, 2024, 9:10 PM IST | New Delhi

لگاتار ۲؍ ڈبل سنچریاں بنانے اور سیریز میں اب تک سب سے زیادہ رن (۶۵۵؍رن) بنانے کے بعد، جیسوال کی توجہ اب اس ریکارڈ کو توڑنے پر مرکوز ہے، جو گزشتہ ۴؍ دہائیوں سے زائد وقت کوئی بھی ہندوستانی بلے باز توڑ نہیں سکا ہے

Yashaswi Jaiswal. Photo:PTI
یشسوی جیسوال۔ (تصویر:پی ٹی آئی)

انگلینڈ کے خلاف جاری سیریز میں سب سے بڑے ہیرو کے طور پر ابھرنے والے یشسوی جیسوال نے بلے سے آگ اگل دی ہے۔ لگاتار ۲؍ ڈبل سنچریاں بنانے اور سیریز میں اب تک سب سے زیادہ رن (۶۵۵؍رن) بنانے کے بعد، جیسوال کی توجہ اب اس  ریکارڈ کو توڑنے پر مرکوز ہے، جو گزشتہ ۴؍ دہائیوں سے زائد وقت  کوئی بھی ہندوستانی بلے باز توڑ نہیں سکا ہے۔ نہ سچن تینڈولکر اور نہ ہی کوئی اور۔ ان دنوں یشسوی جیسوال کی شکل کو دیکھ کر ایسا نہیں لگتا کہ گاوسکر کا یہ عظیم ریکارڈ ان کے ہاتھ سے بچ سکے گا۔ وجہ یہ ہے کہ رن کا فرق بہت کم ہے۔
گااسکر کا  کارنامہ
گاوسکر نے یہ کارنامہ تقریباً۴۴؍ سال قبل ویسٹ انڈیز کے دورے کے دوران انجام دیا تھا۔  سنیل گاوسکر نے۱۹۷۸ء کے ویسٹ انڈیز کے دورے کے دوران ۶؍ میچوں کی سیریز میں۹۱ء۵؍ کے  اوسط سے۷۳۲؍ رن بنائے تھے۔ تب گاوسکر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے ۴؍ ٹیسٹ میچوں میں ۴؍ سنچریوں اور ۳؍ نصف سنچریوں کی مدد سے۷۷۴؍ رن بنائے تھے۔ یہ کسی ایک سیریز میں ہندوستانی بلے باز کا سب سے زیادہ اسکور ہے لیکن اب جیسوال کو گاوسکر کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑنے کیلئے ۱۱۰؍ رن درکار ہیں  اور ان کی ۲؍ اننگز ہیں۔
بریڈمین اس معاملے میں باس ہیں 
  جب ۵؍ میچوں کی سیریز میں سب سے زیادہ رن بنانے کی بات آتی ہے، تو سر ڈان بریڈمین باس ہیں۔ کوئی ان سے آگے نہیں نکل سکا۔ بریڈمین نے ۱۹۳۰ء میں انگلینڈ کے خلاف ۵؍ ٹیسٹ کی۷؍ اننگز میں ۱۳۹ء۱۴؍کے  اوسط اور۴؍ سنچریوں کی مدد سے۹۷۴؍ رن بنائے۔ ان کے بعد ولی ہیمنڈ (۹۰۵؍رن) دوسرے نمبر پر ضرور ہیں، لیکن ان میں سے کوئی بھی۹۰۰؍ کے اعداد و شمار کو چھو نہیں سکا۔
۵؍ویں ٹیسٹ سے بمراہ باہر ہوسکتے ہیں 
ہندوستان نے رانچی ٹیسٹ کو ۵؍ وکٹوں سے جیت کر ۵؍ میچوں کی سیریز میں ۱۔۳؍ کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔ ہندوستانی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو رانچی میں کھیلے جانے والے چوتھے ٹیسٹ سے کام کے بوجھ  کی وجہ سے آرام دیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی اب خبریں آ رہی ہیں کہ بمراہ انگلینڈ کے خلاف دھرم شالہ میں ہونے والے ۵؍ویں ٹیسٹ بھی نہیں کھیلیں گے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ محمد سمیع بھی ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ۲۰۲۴ء کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے، ایسی صورتحال میں جسپریت بمراہ کو کھیلنا ضروری ہے۔ اس وجہ سے بمراہ کو انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ سے بھی وقفہ دیا جا سکتا ہے۔
ٹیم انڈیا نے کچھ سینئر کھلاڑیوں کی غیر موجودگی کے باوجود انگلینڈ کے خلاف سیریز جیت لی ہے۔ وراٹ کوہلی بیٹے کی پیدائش کی وجہ سے پوری سیریز نہیں کھیل سکے جبکہ کے ایل راہل اور شریاس ایّر انجری کے باعث میچ نہیں کھیل سکے۔ اس کے ساتھ ہی جسپریت بمراہ کو چوتھے ٹیسٹ سے آرام دیا گیا۔ ہندوستان نے سیریز جیت لی ہے اس لئے  بمراہ دھرم شالہ ٹیسٹ بھی نہیں کھیلیں گے۔
 آپ کو بتاتے چلیں کہ ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ اس سال جون میں کھیلا جائے گا۔ محمد سمیع کا حال ہی میں ایڑی کا آپریشن ہوا ہے۔ وہ ۶؍ ماہ تک میدان سے دور رہیں گے۔ ایسے میں جسپریت بمراہ کا اس بڑے ٹورنامنٹ کیلئے  دستیاب ہونا بہت ضروری ہے ۔ ایسے میں ٹیم انتظامیہ ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ سے قبل انہیں زیادہ سے زیادہ آرام دینا چاہے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK