Updated: February 12, 2026, 2:05 PM IST
| Mumbai
راجپال یادو کے کیس کے حوالے سے فلم انڈسٹری کے کئی ستارے مدد کے لیے آگے آتے نظر آ رہے ہیں۔ اس دوران کیس میں ایک نیا موڑ سامنے آیا ہے۔ اداکار کمال آر خان نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کر کے دعویٰ کیا ہے کہ راجپال یادو کے پاس ۵۰؍ کروڑ روپے کی جائیداد ہے اور وہ قرض واپس نہیں کرنا چاہتے۔
راجپال یادو کے کیس کے حوالے سے فلم انڈسٹری کے کئی ستارے مدد کے لیے آگے آتے نظر آ رہے ہیں۔ اس دوران کیس میں ایک نیا موڑ سامنے آیا ہے۔ اداکار کمال آر خان نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کر کے دعویٰ کیا ہے کہ راجپال یادو کے پاس ۵۰؍ کروڑ روپے کی جائیداد ہے اور وہ قرض واپس نہیں کرنا چاہتے۔ ساتھ ہی انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب ان کی اہلیہ بھی قرض کے معاملے میں شریک رہی ہیں تو انہیں جیل کیوں نہیں ہوئی؟
کے آر کے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر راجپال یادو کے جاری چیک باؤنس اور قرض کے کیس سے متعلق بڑا دعویٰ کیا۔ انہوں نے لکھا کہ کیس راجپال یادو اور ان کی بیوی دونوں کے خلاف ہے، لیکن ان کی بیوی جیل میں کیوں نہیں ہیں؟
کمال آر خان کے مطابق ان کے ایک دوست نے راجپال یادو کے حصے کے ۵۰ء۱؍ کروڑ روپے ادا کر دیے ہیں، اسی لیے ان کی بیوی جیل سے باہر ہیں۔ کمال آر خان نے کہا’’راجپال یادو نے بالی ووڈ کے کئی لوگوں سے قرض لیا اور واپس نہیں کیا۔ چند ماہ پہلے وہ میرے ایک دوست کا اپارٹمنٹ خریدنے والے تھے۔ ان کے ایک قریبی کے مطابق راجپال یادو کے پاس۵۰؍ کروڑ روپے کی جائیداد ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ خود قرض ادا نہیں کرنا چاہتے۔‘‘ کمال آر خان نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ راجپال یادو کے بڑے بھائی بھی یہی بات کہہ رہے ہیں۔ راجپال یادو اس وقت چیک باؤنس کیس میں تہاڑ جیل میں بند ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:حماس نے غزہ پر بین الاقوامی سرپرستی کو مسترد کر دیا
یہ معاملہ ۲۰۱۰ء کا ہے، جب راجپال یادو نے اپنی ہدایتکاری کی پہلی فلم’اتا پتا لاپتا‘ کے لیے تقریباً ۵؍ کروڑ روپے کا قرض لیا تھا۔ فلم کے فلاپ ہونے کے بعد قرض ادا نہیں کیا گیا۔ سود اور جرمانہ شامل ہونے کے بعد رقم بڑھ کر تقریباً ۹؍ کروڑ روپے ہو گئی۔ راجپال یادو اور ان کی بیوی کی جانب سے جاری کیے گئے کئی چیک باؤنس ہو گئے، جس کے بعد متعدد مقدمات درج کیے گئے۔
یہ بھی پڑھئے:لوک سبھا میں راہل کی دھواں دھار تقریر
۲۰۱۸ء میں عدالت نے انہیں قصوروار قرار دیتے ہوئے ۶؍ ماہ قید کی سزا سنائی۔ دہلی ہائی کورٹ نے کئی بار تصفیے کے لیے مہلت دی، لیکن ادائیگی نہ ہونے پر فروری ۲۰۲۶ء میں سرینڈر کرنے کا حکم دیا گیا۔ راجپال یادو ۵؍فروری کو تہاڑ جیل پہنچے۔سونُو سود، اندرجیت اور پروڈیوسر اندرجیت سنگھ سمیت کئی مشہور شخصیات مالی بحران میں گھرے اداکار کی مدد کر چکی ہیں۔