Inquilab Logo Happiest Places to Work

رنویـر سنگھ تنازع پر کنگنا نے کہا: جب حیثیت بڑھتی ہے تو دشمن بھی بڑھتے ہیں

Updated: June 03, 2026, 2:53 PM IST | Mumbai

فلم انڈسٹری میں ان دنوں رنویر سنگھ اور فلم فیڈریشن آف ویسٹرن سنی ایمپلائز (FWICE) کے درمیان جاری تنازع موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔

Kangana Ranaut.Photo:INN
کنگنا رناوت۔ تصویر:آئی این این

فلم انڈسٹری میں ان دنوں رنویر سنگھ اور فلم فیڈریشن آف ویسٹرن سنی ایمپلائز (FWICE) کے درمیان جاری تنازع موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔ اداکار کے خلاف جاری کیے گئے نان کوآپریشن ڈائریکٹو پر کئی فنکار اپنی اپنی رائے دے رہے ہیں۔ اسی دوران اب اداکارہ کنگنا رناوت نے بھی اس معاملے پر ردِعمل دیا ہے۔
کنگنا رناوت نے اپنی آنے والی فلم ’’بھارت بھاگیہ ودھاتا‘‘ کے ٹریلر لانچ ایونٹ کے دوران رنویر سنگھ کی حمایت میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جب حیثیت بڑھتی ہے تو دشمن بھی بڑھتے ہیں۔ ٹریلر لانچ کے دوران جب کنگنا رناوت سے رنویر سنگھ اور ان کے خلاف فیڈریشن کے فیصلے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ ’’مجھ سے اس موضوع پر سوال پوچھنا دلچسپ ہے۔ مجھے بھی سب نے علاحدہ کردیا تھا۔ جب آپ کی حیثیت بڑھتی ہے تو دشمن بھی بڑھتے ہیں۔ یہ ناممکن ہے کہ آپ کی حیثیت بڑھے اور دشمن نہ بڑھیں۔ ایسے میں رنویر سنگھ کو سمجھنا چاہیے کہ ان کی کیا حیثیت ہے، اسی لیے ان کے اتنے دشمن ہیں۔‘‘
کنگنا نے مزید کہا کہ ’’زندگی میں ہمیشہ حالات ایک جیسے نہیں رہتے۔ کامیابی کے ساتھ جدوجہد بھی آتی ہے۔ میرے ساتھ بھی فلم انڈسٹری میں کئی واقعات پیش آئے، لیکن میں نے کام کرنا نہیں چھوڑا۔ میں اچھا کر رہی ہوں، میرے کریئر کی گاڑی اچھی چل رہی ہے۔ ایسے فیصلوں سے کچھ فرق نہیں پڑتا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:رِچا اور میں اچھے کرداروں کے لیے جیتے ہیں، امیج سے زیادہ کہانی اہم ہے: علی فضل


اصل معاملہ فلم ’’ڈان ۳‘‘ سے جڑا ہوا ہے۔ اس فلم کا اعلان ۲۰۲۳ء میں فلم ساز فرحان اختر نے کیا تھا۔ فلم میں رنویر سنگھ مرکزی کردار ادا کرنے والے تھے اور اسے مشہور ’’ڈان‘‘ فرنچائز کی اگلی کڑی سمجھا جا رہا تھا۔ تاہم بعد میں خبریں سامنے آئیں کہ رنویر سنگھ نے خود کو اس فلم سے الگ کر لیا ہے۔ اس کے بعد تنازع شروع ہوا اور معاملہ مختلف تنظیموں تک پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھئے:خان سر کے کیمپس کے قریب فائرنگ، پولیس کی تحقیقات شروع


فلمسازوں کا الزام ہے کہ فلم کی تیاری، پری پروڈکشن اور شیڈول میں تبدیلی کی وجہ سے انہیں بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔ اس صورتحال میں FWICE نے رنویر سنگھ کے خلاف نان کوآپریشن ڈائریکٹو جاری کیا۔ فیڈریشن کا کہنا تھا کہ جب تک معاملہ حل نہیں ہوتا، اس کے اراکین رنویر سنگھ کے ساتھ کام نہیں کریں گے۔ تاہم اس فیصلے پر انڈسٹری کے کئی لوگوں نے مختلف آراء دی ہیں۔ چندی پانڈے اور منوج باجپائی سمیت کئی ستاروں نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ تنازع جلد بات چیت کے ذریعے حل ہو جائے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK