Inquilab Logo

لکھنؤ سپرجائنٹس آئی پی ایل میں آج ممبئی کے فتح کے رتھ کو روکنا چاہیں گے

Updated: May 16, 2023, 11:22 AM IST | Lucknow

ٹی ۲۰؍ لیگ میں آج ممبئی انڈینس پلے آف میں داخلے کی امیدکے ساتھ کھیلے گی۔ سوریہ کمار سے ایک بار پھر شاندار اور جاندار کھیل کی ا

Star batsman Surya Kumar Yadav scored a century for Mumbai in the previous match
اسٹار بلے بازسوریہ کمار یادو نے پچھلے میچ میں ممبئی کیلئے سنچری بنائی تھی

ٹورنامنٹ کے آخری مرحلے میں فارم میں واپس آنے والی ممبئی انڈینس کا مقصد اس رفتار کو برقرار رکھنا اور پلے آف میں اپنا دعویٰ مضبوط کرنا ہے۔ممبئی انڈینس کی ٹیم منگل کو ایک اور اہم میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس   سے مقابلہ کرے گی۔اس میچ میں لکھنؤ کی ٹیم بھی ممبئی انڈینس کے جیت کے رتھ کو روکنے کی پوری کوشش کرے گی ۔ 
  ممبئی ۱۴؍ پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے جبکہ لکھنؤ اتنے ہی میچوں میں ایک پوائنٹ کم ہونے کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ دونوں ٹیمیں جیت کے ساتھ پلے آف کی طرف اگلا قدم بڑھانے  کی کوشش کریں گی کیونکہ ۸؍ ٹیمیں ابھی دوڑ میں ہیں۔ یہ میچ لکھنؤ کے ہوم گراؤنڈ اٹل بہاری واجپئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔اس میچ میں ایک بار پھر ممبئی انڈینس کے سوریہ کمار یادو پر نظر ہوگی جنہوں نے پچھلے میچ میں سنچری بناکر ٹیم کو فاتح بنایا تھا۔ 
لکھنؤ کی پچ کیسی ہوگی؟
 آئی پی ایل۲۰۲۳ء میں بھارت رتن شری اٹل بہاری واجپئی ایکانا کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ نے شائقین کو کافی مایوس کیا ہے۔ پچ میں کوئی اچھال نہیں ہے اور رن بنانا بہت مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ یہاں پہلے میچ کو چھوڑ کر کوئی بھی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے۱۶۰؍ رن بھی نہیں بنا سکی ہے۔ اس سرزمین پر ہدف کا پیچھا کرنا زیادہ بہت مشکل ہے۔ گجرات نے۱۳۵؍رن کا دفاع کیا اور آر سی بی نے یہاں۱۲۶؍رن کا دفاع کیا۔ ایک بار پھر پچ کے وہی رہنے کی امید ہے اور شائقین کم اسکورنگ میچ دیکھ سکتے ہیں۔
موسم کیسا رہے گا؟
 لکھنؤ سمیت شمالی ہندوستان شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ منگل کو لکھنؤ میں درجہ حرارت۴۲؍ ڈگری سیلسیس تک جا سکتا ہے۔ بارش کا بھی کوئی امکان نہیں۔ ایسے میں شائقین کو مکمل میچ دیکھنے کو ملے گا۔
 دونوں ٹیمیں ایسی ہیں 
 ممبئی انڈینس: روہت شرما (کپتان)، جوفرا آرچر، ارشد خان، جیسن بہرنڈورف، ڈیولڈ بریوس، پیوش چاؤلہ، ٹم ڈیوڈ، راگھو گوئل، کیمرون گرین، ایشان کشن، ڈوین جانسن، کرس جارڈن، کمار کارتھیکیہ، آکاش مدھوال، ریلی میریڈیتھ شمس ملانی، رمندیپ سنگھ، سندیپ واریئر، رتیک شوقین، ٹرسٹان اسٹبس، ارجن تینڈولکر، تلک ورما، وشنو ونود، نہال وڈھیرا،  اورسوریہ کمار یادو۔
 لکھنؤ سپر جائنٹس: کرونال پانڈیا (کپتان)، کائل مائرس، دیپک ہڈا، امیت مشرا، نکولس پوران، کوئنٹن ڈی کاک، نوین الحق، آیوش بدونی، اویس خان، کرن شرما، یودھویر چرک، یش ٹھاکر، روماریو شیفرڈ، مارک ووڈ، سوپنیل سنگھ، منن ووہرا، ڈینیل سائمس، پریرک مانکڈ، کرشنپا گوتم، مارکس اسٹوئنس، روی بشنوئی، کارون نائر اور مینک یادو۔

lucknow Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK