کوارٹر فائنل کے دوسرے مرحلے میں انگلینڈ کا فٹبال کلب سٹی میونخ کا دورہ کرے گا۔ سٹی نے پہلے مرحلے میں ۰۔۳؍ سے کامیابی حاصل کی تھی
EPAPER
Updated: April 19, 2023, 12:02 PM IST | Munich
کوارٹر فائنل کے دوسرے مرحلے میں انگلینڈ کا فٹبال کلب سٹی میونخ کا دورہ کرے گا۔ سٹی نے پہلے مرحلے میں ۰۔۳؍ سے کامیابی حاصل کی تھی
مانچسٹر سٹی فٹبال کلب بدھ کی دیر رات یوئیفا چمپئن لیگ کے کوارٹر فائنل کے دوسرے مرحلے کے میچ میں بائرن میونخ کے گھریلو میدان الائنز ارینا کا دورہ کرے گا۔ سٹی کی ٹیم اس میچ میں کامیابی کے ساتھ یورپ کے باوقار ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں داخل ہونے کی پوری کوشش کرے گی۔ خیال رہے کہ پچھلے ہفتے پہلے مرحلے کے میچ میں ۰۔۳؍گول سے کامیابی حاصل کرکے اپنا دعویٰ مضبوط کرلیا تھا۔
بدھ کو مانچسٹر سٹی کی ٹیم مضبوط حریف بن کر میدان پر اترے گی حالانکہ پیپ گارڈیالا کی ٹیم کیلئے الائنز ارینا میں بائرن میونخ کو شکست دینا آسان نہیں ہوگا۔ دونوں ٹیموں کیلئے یہ میچ بہت اہم ہے کیونکہ سٹی اگر کامیاب ہوتی ہے تو اس کیلئے پریمیر لیگ میں بھی کامیابی کے راستے کھل جائیں گے۔
اس وقت مانچسٹر سٹی اپنی گھریلو لیگ پریمیر لیگ میں دوسرے نمبرپر ہے۔سٹی اور آرسنل میں پوائنٹس کا زیادہ فرق نہیں ہے۔ اس سیزن میںسٹی نے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کیاہے اوراس نے گزشتہ ہفتے لیسٹر سٹی کو ۱۔۳؍ گول سے شکست دے کر اپنی پوزیشن مزید مضبوط کرلی تھی۔ اس فتح کے ساتھ ہی سٹی کے حوصلے بلند ہیں اور وہ بائرن کو اس کے ہی میدان پر شکست دینے کی طاقت رکھتی ہے۔ سٹی کے سبھی کھلاڑی خصوصاً ایلکائی غندوغان، کیون ڈی برائن ، برنارڈو سلوا ، ارلنگ ہارلینڈ اور جیک گریلش اچھا کھیل رہے ہیں اور مسلسل گول کرنے میں کامیاب ہیں۔
دوسری طرف بائرن میونخ کیلئے یہ سیزن اچھا نہیں رہا ہے۔ اس کی گھریلو لیگ بنڈس لیگامیں کارکردگی اچھی نہیں رہی ہے۔گزشتہ ہفتے ہونے والے میچ میں اس کا ہوفین ہیم فٹبال کلب کا مقابلہ ایک ایک گول سے ڈرا ہوا تھا۔ اگر بائرن کی ٹیم یہ میچ ہار جاتی ہے تو وہ کوارٹر فائنل میں ہی چمپئن لیگ سے باہر ہوجائے گی۔