Inquilab Logo

انگلش پریمیر لیگ میں مانچسٹر یونائٹیڈ اور ساؤتھمپٹن کا مقابلہ ایک ایک گول سےڈرا

Updated: February 13, 2022, 9:20 AM IST | manchester

یونائٹیڈ کا ایک اور مایوس کن مظاہرہ ۔ میزبان فٹبال کلب کی جانب سے سانچو نے پہلا گول کیا۔ ساؤتھمپٹن کیلئے برابری کا گول ایڈمس نے کیا

Manchester United
مانچسٹر یونائٹیڈ

: انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل ) میں مانچسٹر یونائٹیڈ فٹبال کلب کیلئے کچھ بھی اچھا نہیں ہورہاہے۔ سنیچر کی رات ہونے والے میچ میں بھی اس نے    برتری کے باوجود میچ ڈرا کھیلا۔ ای پی ایل میں ساؤتھمپٹن اور یونائٹیڈ فٹبال کلب کا مقابلہ ایک ایک گول سے ڈراہوگیا اور ایک بار پھر اسے ۲؍ پوائنٹس کا نقصان ہوا۔ گزشتہ ہفتے ہی اس کا برنلے کے خلاف مقابلہ ڈرا ہوا تھا اور اس وقت وہ ٹاپ ۴؍ کی پوزیشن سے باہر ہوگیا تھا۔ 
 اولڈ ٹریفورڈ پر ہونے والے میچ میں یونائٹیڈ کے کھلاڑیوں نے اچھی شروعات کی  اور ۲۱؍ویں منٹ میں اس نے صفر۔ ایک کی برتری حاصل کرلی۔ جے سانچو نے مارکس رشفوڈر کے پاس پر شاندار گول کرتے ہوئے صفر۔ ایک کی برتری حاصل کرلی۔ تاہم یہ سبقت صرف میچ کے فرسٹ ہاف تک برقرار رہی۔ میچ کے دوسرے ہاف کے آغاز ہی میں ساؤتھمپٹن نے برابری کا گول کرکے اسکور ایک ۔ ایک سے برابرکردیا۔ ۴۸؍ویں منٹ میں ساؤتھمپٹن  کے کھلاڑی سی ایڈمس نے ایم الیانوسی کی مددسے ٹیم کیلئے برابری کا گول کیا۔ میچ کے دوسرے ہاف میں یونائٹیڈ کے پال پوگبا اور جیس لنگارڈ کو ریفری نے یلوکارڈ دکھایا۔ اس میچ میں یونائٹیڈ کے اسٹار کرسٹیانو رونالڈو بھی شامل تھے لیکن وہ بھی گول کرنے کیلئے جدوجہد کرتے رہے اور انہیں کامیابی نہیں ملی۔ میچ کے اختتام  پر اسکور ایک۔ ایک گول رہا اور یونائٹیڈ کو اپنے ہی گھریلو میدا ن پر ۲؍پوائنٹس کا نقصان برداشت کرنا پڑا ۔کاپی پرنٹ میں جانے تک مانچسٹر یونائٹیڈ کی ٹیم  ای پی ایل کے پوائنٹ ٹیبل پر ۵؍ویں نمبرپر تھی۔ اس کے ۲۴؍میچوں میں ۴۰؍پوائنٹس ہیں۔ اس کی یہ پوزیشن بھی خطرے میں ہے کیونکہ اس کے پیچھے چھٹے نمبر پر موجود آرسنل فٹبال کلب کے ۲۲؍میچوں میں ۳۹؍پوائنٹس ہیں۔ 

football Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK