Inquilab Logo

مانچسٹر یونا ئٹیڈ نے بارسلونا فٹبال کلب کو یوروپا لیگ سے باہر کردیا

Updated: February 25, 2023, 12:30 PM IST | Manchester

انگلینڈ کا فٹبال کلب لیگ کے راؤنڈ ۱۶؍ میں داخل۔ دوسرے مرحلے کا میچ یونائٹیڈ نے ۱۔۲؍گول سے جیت لیا

photo;INN
تصویر :آئی این این

انگلش پریمیر لیگ کے فٹبال کلب مانچسٹر یونائٹیڈ نے بارسلونا فٹبال کلب کو ۱۔۲؍ گول سے شکست دے کر یوروپا لیگ سے باہر کردیا ہے اور راؤنڈ ۱۶؍ میں اپنی جگہ محفوظ کرلی ہے۔ پلے آف مرحلے کا یہ دوسرا لیگ میچ تھا۔ بارسلونا میں ہونے والا میچ ۲۔۲؍گول سے ڈرا ہوا تھا۔اس طرح مانچسٹر نے ۲؍ میچوں کے مرحلے کے بعد۳۔۴؍گول سے کامیابی حاصل کرلی۔ 
 جمعرات کی دیر رات ہونے والے میچ میں یوروپا لیگ کے راؤنڈ ۱۶؍ میں پہنچنے کیلئے مقابلے ہوئے۔ مانچسٹر کی جانب سے فریڈ اور انٹونی نے ایک ایک گول کیا۔ حالانکہ اس میچ میں بارسلونا کی ٹیم شروعا ت میں ۰۔۱؍گول سے آگے تھی۔ بارسلونا یوروپا لیگ سے باہر ہوگیا ہےجبکہ مانچسٹر نے اس لیگ کے اگلےر اؤنڈ ۱۶؍  میں جگہ بنائی ہے۔
 روما فٹبال کلب نے بھی اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ روما کے میدان پر ہونے والے میچ میں اٹلی کے کلب نے سالزبرگ کو ۰۔۲؍گول سے شکست دے کر راؤنڈ میں ۱۶؍ میں جگہ بنائی ۔ یونین برلن نے آئی ایکس کو ۱۔۳؍گول سے ہراکریوروپالیگ کے راؤنڈ ۱۶؍  میں جگہ بنائی۔ شاختر ڈونیٹسک نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں راؤنڈ ۱۶؍ میں جگہ بنائی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK