Inquilab Logo Happiest Places to Work

مارٹینیلی کے انجری ٹائم گول سے برازیل راؤنڈ آف ۱۶؍ میں پہنچ گیا

Updated: June 30, 2026, 1:03 PM IST | New York

پانچ مرتبہ کے عالمی چیمپئن برازیل نے گیبریئل مارٹینیلی کے انجری ٹائم میں کیے گئے فیصلہ کن گول کی بدولت جاپان کو۱۔۲؍گول سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف ۱۶؍ میں جگہ بنا لی۔

Casemiro.Photo:INN
کاسیمیرو۔ تصویر:آئی این این

پانچ مرتبہ کے عالمی چیمپئن برازیل نے گیبریئل مارٹینیلی کے انجری ٹائم میں کیے گئے فیصلہ کن گول کی بدولت جاپان کو۱۔۲؍گول سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف ۱۶؍ میں جگہ بنا لی۔

 


پیر کی شب کھیلے جانے والے اس مقابلے کے پہلے ہاف میں جاپان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ایک گول کی برتری حاصل کر لی۔ میچ کے ۲۹؍ویں منٹ میں کائیشو سانو نے باکس کے باہر سے زبردست شاٹ لگا کر گیند جال میں پہنچائی اور جاپان کو ۰۔۱؍گول  کی برتری دلا دی۔ انہوں نے ڈینیلو کے غلط پاس پر گیند حاصل کی، تیزی سے آگے بڑھے اور باکس کے کنارے سے نچلے بائیں کونے میں شاندار گول اسکور کیا۔

یہ بھی پڑھئے:پیراگوئے نے جرمنی کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر ورلڈ کپ سے باہر کر دیا


دوسرے ہاف میں برازیل نے بھرپور واپسی کرتے ہوئے جاپانی دفاع پر مسلسل دباؤ برقرار رکھا۔ ۵۶؍ویں منٹ میں اسٹار مڈفیلڈر کیسیمیرو نے گیبریئل میگالیائش کے کراس پر ہیڈر کے ذریعے گول کر کے اسکور ۱۔۱؍گول سے برابر کر دیا۔ اس کے فوراً بعد ونیسیئس جونیئر نے تیز رفتار حملہ کیا، تاہم جاپان کے گول کیپر زائیون سوزوکی نے ان کا شاٹ گول پوسٹ سے ٹکرا کر باہر دھکیل دیا۔

یہ بھی پڑھئے:اداکارہ کریتی سینن نے انجینئرنگ چھوڑ کر اداکاری میں قدم رکھا ہے


میچ کا فیصلہ انجری ٹائم کے پانچویں منٹ میں ہوا، جب گیبریئل مارٹینیلی نے زبردست شاٹ کے ذریعے فاتحانہ گول اسکور کیا۔ ان کا شاٹ گول پوسٹ کے اندرونی حصے سے ٹکرا کر جال میں جا پہنچا اور برازیل نے ۱۔۲؍گول سے کامیابی اپنے نام کر لی۔ برازیل اب۵؍ جولائی کو نیو جرسی میں کھیلے جانے والے راؤنڈ آف۱۶؍ کے میچ میں آئیوری کوسٹ اور ناروے کے درمیان راؤنڈ آف ۳۲؍ کے فاتح کا سامنا کرے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK