Inquilab Logo

یوروکپ کوالیفائر میں فرانس کی شاندار فتح ، ایمباپے نے ۲؍ گول کئے

Updated: March 26, 2023, 9:27 AM IST | Paris

فرانس نےڈچ ٹیم کو ۰۔۴؍ گول سے شکست دی۔ایمباپے نے بحیثیت کپتان پہلا بین الاقوامی میچ جیت لیا۔ گریزمین نے بھی ایک گول کیا

Kylian Mbappe, the new captain of the French football team, scored 2 goals and made the team the winner
فرانس کی فٹبال ٹیم کے نئے کپتان کائلیان ایمباپے نے ۲؍ گول کئے اور ٹیم کو فاتح بنایا

یوروکپ ۲۰۲۴ء کیلئے ہونے والے کوالیفائنگ کے میچ میں  ۲۰۱۸ء کے عالمی چمپئن فرانس نے نیدرلینڈس کو ۰۔۴؍گول سے شکست دے کر اپنی مہم کا شاندار آغاز کیا ۔ اس میچ کے ذریعہ فرانس کے اسٹار کائلیان ایمباپے نے بحیثیت کپتان اپنی مہم کی شروعات کی ہے۔ اس میچ میں انہوںنے ۲؍ گول بھی کئے اور ایک گول میں معاونت کی ۔
 جمعہ کی دیرات ہونےوالے میچ میں فرانس کی ٹیم نے شروعات ہی سے ڈچ ٹیم پر دباؤ ڈالا۔ میچ کے دوسرے ہی منٹ میں فرانس کی جانب سے کائلیان ایمباپے کی مددسے انٹوئین گریزمین نے پہلا گول کیا۔ اس گول کے چند منٹ بعد ہی فرانس نے اپنی برتری کو دُگنا کردیا۔ فرانسیسی کھلاڑی ڈی اُپامیکانو نے ۸؍ویں منٹ میں دوسرا گول کیا۔ کپتان کائلیان ایمباپے نے بھی اپنے پیروں کو رفتار دی اور میچ کے ۲۱؍ویں منٹ میں ٹیم کیلئے تیسرا گول کرکے حریف ٹیم کے حوصلے پست کر دیئے۔یہ گول کرنے میں ان کی مدد اے ٹوچوا مینی نے کی۔ فرسٹ ہاف تک اسکور ۰۔۳؍ گول رہا۔
 دوسرے ہاف میں بھی فرانس ٹیم نے زبردست حملے کئےتاہم اسے کامیابی ۸۸؍ویں منٹ میں ملی۔ ایمباپے نے اپنا دوسرا اور ٹیم کی جانب سے چوتھا گول کیا۔ اس گول لے بعد ڈچ ٹیم نے ہتھیار ڈال دیئے تھے۔ حالانکہ میچ کے انجری ٹائم میں نیدرلینڈس کو ایک پنالٹی ملی تھی لیکن میمبفس ڈی پے نے اسے ضائع کردیا اور میچ کے اختتام پر اسکور ۰۔۴؍ گول رہا۔ 
 خیال رہے کہ ورلڈ کپ ۲۰۲۲ء کے فائنل میں ارجنٹائنا کے ہاتھوں شکست کے بعد ہیوگو لوریس نے فرانس کی فٹبال ٹیم کی کپتانی چھوڑ دی تھی اور کائلیان ایمباپے کو ان کی جگہ کپتان بنایا گیا ۔ انہوںنے بحیثیت کپتان اپنے میچ میں شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے ۲؍گول بھی کئے اور ایک گول کرنے میں ٹیم کو معاونت بھی کی۔ اس فتح کے بعد فرانس گروپ بی میں ٹاپ پوزیشن پر قابض ہوگیا ہے۔ 

mbappe Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK