Inquilab Logo

آج ممبئی انڈینس کی ٹیم دہلی کیپٹلس سے مقابلے کیلئے تیار

Updated: April 07, 2024, 11:49 AM IST | Agency | Mumbai

دونو ںٹیمیں آئی پی ایل میں اپنی مہم کو پٹری پر لانے کی کوشش کریں گی۔ ممبئی میں ہونے والے میچ میں سبھی کی نظر سوریہ کمار یادو پر ہوںگی۔

Rohit Sharma in practice session. Photo: Satij Shinde
روہت شرما پریکٹس سیشن میں۔ تصویر : ستیج شندے

ممبئی انڈینس اور دہلی کیپٹلس ۷؍ اپریل کو ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ٹکرائیں گے۔ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں جب دونوں ٹیمیں اپنی مہم کو پٹری پر لانے کیلئے یہاں آمنے سامنے ہوں گی تو سب کی نظریں سوریہ کمار یادو پر ہوں گی جو انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد میدان پر لوٹ رہے ہیں۔ 
 ممبئی کیلئے ٹورنامنٹ میں واپسی کیلئے جیتنا بہت ضروری ہو گیا ہے کیونکہ ہاردک پانڈیا (کپتان) کی ٹیم اب تک اپنے تینوں میچ ہار چکی ہے اور پوائنٹس ٹیبل میں سب سے نیچے کی پوزیشن پر ہے۔ اس کے ساتھ ہی دہلی کی حالت بھی اچھی نہیں ہے اور چار میچوں میں ایک جیت کے ساتھ وہ ۱۰؍ ٹیموں کے ٹیبل میں ۹؍ویں نمبر پر ہے۔ ممبئی انڈینس اور دہلی کیپٹلس آئی پی ایل میں ۳۳؍ بار آمنے سامنے ہو چکے ہیں، ممبئی انڈینس نے ۱۸؍ مواقع پر میچ جیتے ہیں اور دہلی کیپٹلس نے ان میں سے۱۵؍ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ دریں اثنا، ممبئی انڈینس اور دہلی کیپٹلس وانکھیڈے اسٹیڈیم میں آئی پی ایل میں ۸؍ بار آمنے سامنے ہو چکے ہیں۔ ایم آئی نے ان میں سے ۵؍ اور ڈی سی نے ۳؍ میں کامیابی حاصل کی۔ 
 ٹی ۲۰؍ کرکٹ میں اچھی پچ، تازہ سطح اور شارٹ باؤنڈریز کی وجہ سے اتوار کو اچھا اسکور متوقع ہے۔ ٹاس جیتنے کی صورت میں ٹیمیں پہلے باؤلنگ کا انتخاب کر سکتی ہیں۔ یہاں اب تک کھیلے گئے۱۱۲؍ آئی پی ایل میچوں میں سے ۶۲؍میچ دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیموں نے جیتے ہیں۔ 
 ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اس گراؤنڈ پر ۷۰ء۶۱؍ فیصد وکٹیں تیز گیند بازوں نے حاصل کئے ہیں۔ اب تک تیز گیندبازوں نے ۸۷۷؍ وکٹ لے چکے ہیں جب کہ اسپنرس نے۳۶۵؍ وکٹ حاصل کئے ہیں۔ پہلی اننگز کا اوسط اسکور۱۶۹؍ ہے۔ 
  ممبئی انڈینس: ہاردک پانڈیا (کپتان)، روہت شرما، سوریہ کمار یادیو، ڈیولڈ بریوس، جسپریت بمراہ، پیوش چاؤلہ، جیرالڈ کوٹزی، ٹم ڈیوڈ، شریاس گوپال، ایشان کشن (وکٹ)، انشول کمبوز، کمار کارتیکیہ، آکاش مدھوال، کوینا مافکا، محمد نبی، شمس ملانی، نمن دھیر، شیوالک شرما، روماریو شیفرڈ، ارجن تینڈولکر، نووان تھشارا، تلک ورما، وشنو ونود، نہال وڈھیرا، لیوک ووڈ۔ دہلی کیپٹلس: رشبھ پنت (کپتان اور وکٹ کیپر)، ڈیوڈ وارنر، پرتھوی شا، یش دھول، ابھیشیک پورل، اکشر پٹیل، للت یادو، مشیل مارش، پروین دوبے، وکی اوستوال، اینریک نورتجے، کلدیپ یادو، جیک فریزر، خلیل جی، ایم احمد، ایشانت شرما، مکیش کمار، ٹرسٹان سٹبس، رکی بھوئی، کمار کشاگرا، رسیکھ ڈار، جھائے رچرڈسن، سمیت کمار، سواستیک چکارا، شائی ہوپ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK