Inquilab Logo

ممبئی انڈینس کی آئی پی ایل میں تیسری کامیابی

Updated: April 19, 2024, 10:03 PM IST | Mullahpur

سوریہ کمار کی نصف سنچری کی بدولت ممبئی انڈینس کی ٹیم نے پنجاب کنگز کو ۹؍رن سے شکست دے دی۔ جسپریت بمراہ نے زبردست گیندبازی کا مظاہرہ کیا

Surya Kumar Yadav. Photo:PTI
ممبئی کے بلے باز سوریہ کمار یادو۔ (تصویر:پی ٹی آئی)

سوریہ کمار یادو(۷۸؍ رن) کی شاندار نصف سنچری اننگز اور پھر جسپریت بمراہ اور جیرالڈ کوٹزی کی خطرناک گیندبازی کی بدولت ممبئی انڈینس نے۳۳؍ ویں میچ میں پنجاب کنگز کو۰۹؍رن سے شکست دے دی۔  ممبئی انڈینس  نے یہاں کھیلے جانے والے دلچسپ مقابلے میں گیندبازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت  پنجاب کنگز  کو ۹؍ رن سے شکست دی۔
۱۹۳؍ رن کے ہدف کے تعاقب میں پنجاب کی شروعات بہت خراب رہی اور اس نے۱۴؍ رن پر ۴؍ وکٹ گنوا دیئے۔ کپتان سیم کورین (۶)، پربھاسمرن سنگھ  صفر ،  روسو  ایک، لیام لیونگ اسٹون  ایک رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ایسے بحران کے وقت ہرپریت سنگھ اور ششانک سنگھ نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ ہرپریت سنگھ ۱۳؍ اور جیتیش شرما )۹؍رنبنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ششانک سنگھ نے۲۵؍ گیندوں پر ۲؍ چوکوں اور ۳؍ چھکوں کی مدد سے۴۱؍ رن بنائے۔ آشوتوش شرما نے۲۸؍ گیندوں پر۶۱؍ رن کی اننگز کھیلی جس میں ۲؍ چوکے اور ۷؍ چھکے شامل تھے۔ ہرپریت برار۲۱؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کگیسو ربادا۸؍ رن  بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ہرشل پٹیل ایک رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ پنجاب کی ٹیم ۱۹ء۱؍اوور میں۱۸۳؍ رن پر ڈھیر ہو گئی۔ ۷؍ میچوں میں پنجاب کی یہ پانچویں شکست ہے۔
پنجاب نے  ٹاس جیت کر گیندبازی کا انتخاب کیا۔ ممبئی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے۲۰؍ اوور میں ۷؍ وکٹ پر۱۹۲؍ رن بنائے۔ جواب میں پنجاب کنگز کی ٹیم۱۹ء۱؍ اوورس میں۱۸۳؍ رن  پر آل آؤٹ ہوگئی۔ سوریہ کمار یادو نے۵۳؍ گیندوں پر۷۸؍ رن  کی نصف سنچری اننگز کھیلی۔ روہت شرما نے۳۶؍رن  اور تلک ورما نے۳۴؍ رن ناٹ آؤٹ بنائے۔ ہرشل پٹیل نے۳؍رن   جبکہ کپتان سیم کورین  نے۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ کگیسو ربادا نے ایک وکٹ حاصل کیا۔  پنجاب کی جانب سے آشوتوش شرما نے۲۸؍ گیندوں پر۶۱؍ رن بنائے جبکہ ششانک سنگھ نے  ۲۵؍گیندوں پر۴۱؍ رن  کا تعاون دیا ۔ جسپریت بمراہ اور جیرالڈ نے۳۔۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ ہاردک پانڈیا، آکاش مدھوال اور شریاس گوپال نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔
مہاراج یادوندرا سنگھ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں، پنجاب کنگز کے کپتان سیم    نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی  کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کیلئے  آنے والی ممبئی انڈینس کا آغاز اچھا نہیں تھا اور ایشان کشن (۸) کو ربادا نے پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد روہت شرما نے سوریہ کمار یادو کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالا اور دونوں بلے بازوں نے دوسری وکٹ کیلئے ۸۱؍ رن جوڑے۔  سیم  نے۱۲؍ویں اوور میں روہت شرما کو آؤٹ کیا۔ روہت نے ۲۵؍ گیندوں پر۲؍ چوکوں اور ۳؍ چھکوں کی مدد سے۳۶؍ رن بنائے۔ وہیں سوریہ کمار یادو نے۷۸؍  رن کی اننگز کھیلی، جس میں ۷؍ چوکے اور ۳؍ چھکے شامل ہیں۔ وہ  سیم  کے ہاتھوں پربھاسمرن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ کپتان ہاردک پانڈیا ۱۰؍ اور ٹم ڈیوڈ ۱۴، روماریو شیفرڈ ایک رن  بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ تلک ورما نے۱۸؍ گیندوں پر۲؍ چوکوں اور ۲؍ چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ ۳۴؍ رن بنائے۔ پنجاب نے ۷؍ وکٹ پر ۱۹۲؍ رن بنائے۔ پنجاب کنگز کی جانب سے ہرشل پٹیل نے ۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ سیم  نے ۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ کگیسو ربادا نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK