Inquilab Logo

نیزہ پھینک مقابلے میں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا:نیرج چوپڑا

Updated: November 19, 2021, 1:26 PM IST | Inquilab News Network | Patiala

ٹوکیو اولمپک میں گولڈ میڈل جیتنے والے ہندوستان کے نیزہ پھینک ایتھلیٹ نیرج چوپڑاگزشتہ روز نیتاجی سبھاش نیشنل انسٹیٹیوٹ آف اسپورٹس پہنچے تھے۔میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ حاصل کرنے والے ہندوستانی ایتھلیٹ کا یہاں پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

Olympic gold medalist Neeraj Chopra (left) received a warm welcome.Picture:PTI
اولمپک گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا (بائیں)کا شاندار استقبال کیا گیا۔ تصویر: پی ٹی آئی

ٹوکیو اولمپک میں گولڈ میڈل جیتنے والے ہندوستان کے نیزہ پھینک ایتھلیٹ نیرج چوپڑاگزشتہ روز نیتاجی سبھاش نیشنل انسٹیٹیوٹ آف اسپورٹس پہنچے تھے۔میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ حاصل کرنے والے ہندوستانی ایتھلیٹ کا یہاں پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ ٹوکیو اولمپک میں  طلاعی تمغہ جیتنے والے ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے کہا کہ نیزہ پھینک (جویلین تھرو) ایک تکنیکی کھیل ہے۔اس میں کسی قسم کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا۔اس لئے اس کھیل میں قسمت آزمانے والے کھلاڑیوں کو اپنے ذہن میں یہ بات رکھنی چاہئے کہ انہیں اگر اس کھیل میں اپنا کریئر بنانا ہے تو سخت محنت کرنی ہوگی۔سخت محنت کے بعد ہی کامیابی مل سکےگی۔ اس کھیل میں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا۔اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے ہندوستانی ایتھلیٹ نے کہا کہ میں نے ۱۰؍سال قبل نیزہ پھینک کھیل کو منتخب کرنے کے بعد سخت محنت شروع کی تھی۔برسوں کی محنت کے بعد اب جاکر مجھے کامیابی ملی ہے اور میں اس مقام پر پہنچا ہوں۔
 واضح رہے کہ نیرج چوپڑا یہاںاولمپک کھلاڑیوں کے اعزاز میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کرنے کیلئے پہنچے تھے۔نیرج چوپڑا اپنے کوچ بارٹونیس کلوز کے ساتھ  پہنچے تھے۔ اس موقع پر نیرج نے نئے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی سینئر کوچ کی نگرانی میں اپنی تیاریاں کریں۔ کم وقت میں کامیابی حاصل کرنے کی امید لگانے والے کھلاڑی اس کھیل کا انتخاب نہ کریں۔
 اس موقع پر ہندوستانی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ آنے والے ٹورنامنٹ کی تیاری وہ کوچ کی نگرانی میں کریں گے۔ان سے جب کوچ تبدیل کرنے کے تعلق سے سوال کیا گیا تو انہوںنے کہا کہ میرے کوچ بارٹونیس کلوز ہی رہیںگے اور ان کی کوچنگ میں آئندہ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کروںگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK