Updated: July 09, 2026, 11:56 AM IST
|
Agency
| New York
سوشل میڈیا پر صارفین کا غصہ پھوٹ پڑا ،لکھا کہ ایسا لگتا ہے فیفا ایک بار پھر ہر ممکن کوشش کر رہا ہےکہ ورلڈکپ ارجنٹائنا کے ہاتھ میں تھما دیا جائے۔
فرانس اور مراکش کے درمیان پہلا کوارٹر فائنل کھیلا جانے والا ہے -تصویر:آئی این این
فیفا نے ورلڈکپ کے ۲؍ کوارٹر فائنل میچوں کے آفیشلز کا اعلان کردیا ہے جس میں سے پہلے کوارٹر فائنل کے آفیشلز کے انتخاب نے سوالات کھڑے کردئیے ہیں۔فیفا کی جانب سے ایکس اکانٹ پر۹؍جولائی کی رات کو ہونے والے پہلے کوارٹر فائنل کے میچ آفیشلز کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ میچ مراکش اور فرانس کے درمیان امریکہ کے شہر بوسٹن میں کھیلا جائیگا۔فیفا کی جانب سے اس میچ کیلئے جن ۵؍ آفیشلز کا اعلان کیا گیا ہے، حیرت انگیز طور پر سب کا تعلق ارجنٹائنا سے ہے۔میچ ریفری سمیت دونوں اسسٹنٹ ریفریز، ریزرو اسسٹنٹ ریفری اور فورتھ آفیشل کا تعلق ارجنٹینا سے ہے۔اس انتخاب پر سوشل میڈیا صارفین سمیت دنیا بھر سے فٹ بال شائقین نے حیرت اور شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ فرانس کے میچ کے لیے تمام ریفری ارجنٹائناسے ہیں ایسا لگتا ہے فیفا ایک بار پھر ہر ممکن کوشش کر رہا ہے تاکہ ورلڈکپ ارجنٹائنا کے ہاتھ میں تھما دیا جائے۔
ایک صارف نے کہا کہ کیا آپ نے یہ میچ بھی فرانس کے حق میں پہلے ہی طے کر رکھا ہے۔ فیفا میں موجود بدعنوانی کا ضرور احتساب ہونا چاہیے۔آپ نے مصر کے خلاف جو کچھ ہونے دیا، وہ انتہائی شرمناک تھا۔ایک اور صارف نے لکھا کہ آپ کے پاس۵۰؍ ممالک کے ریفری موجود ہیں، مگر آپ نے صرف ارجنٹائنا کے ریفری ہی منتخب کیے۔اب تو سیدھا ورلڈکپ ہی ارجنٹائنا کے حوالے کر دیں ۔ اس معاملے پر سابق ویسٹ انڈین کپتان اور آل رانڈر کارلوس بریتھ ویٹ بھی خاموش نہ رہ سکے۔ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ کم از کم تھوڑا پردے میں تو رہو، کھلم کھلا ہمارے سامنے جانبداری اور اپنے ایجنڈے کا مظاہرہ کر رہے ہو۔ایک اور پوسٹ میں کارلوس بریتھ ویٹ نے ارجنٹائنا اور مصر کے میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں آنے والی نسل کو اس دور میں اپنی آنکھوں کے سامنے ہونے والی اس لوٹ مار کے بارے میں کیسے سمجھاں گا ۔ ایک صارف نے سوال اٹھایا کہ آخر فیفا ایسے ریفری کیسے مقرر کرسکتا جو ایک ایسے ملک سے تعلق رکھتے ہیں جو اب بھی ٹورنامنٹ میں موجود ہے ہے اور ہر چیز بار بار ارجنٹائنا ہی کے حق میں جا رہی ہے۔