Inquilab Logo

نیوزی لینڈ دوسرے ٹیسٹ میں فتح سے ۶؍ وکٹ دور

Updated: March 10, 2024, 8:23 PM IST | Christchurch

میٹ ہنری اور بین سیئرز کی شاندار گیند بازی کی بدولت نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن آسٹریلیا کے ۷۷؍ رن پر ۴؍ وکٹ گراکر میچ پر گرفت مضبوط کرلی ہے

New Zealand players Tim Southee. Photo:INN
نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ٹم ساؤدی۔ (تصویر:آئی این این)

میٹ ہنری اور بین سیئرز کی شاندار گیند بازی کی بدولت  نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن آسٹریلیا کے ۷۷؍ رن پر ۴؍ وکٹ گراکر میچ پر گرفت مضبوط کرلی ہے۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز میں راچن رویندر کے۸۲؍ رن، ٹام لاتھم کے۷۳؍ رن، کین ولیمسن کے۵۱؍ رن اور اسکاٹ کوگیلین کے ۴۴؍ رن کی مدد سے۳۷۲؍ رن بنائے اور آسٹریلیا کو جیت کیلئے ۲۷۹؍ رن کا ہدف دیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنس نے ۴؍ وکٹ حاصل کئے۔ ناتھن لاین کو ۳؍ وکٹ ملے۔ مشیل  اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ اور کیمرون گرین نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ اتوار کے کھیل کے اختتام تک آسٹریلیا نے ۴؍ وکٹوں پر۷۷؍ رن بنا لئے  ہیں اور وہ فتح سے۲۰۲؍ رن دور ہے۔ وہیں  نیوزی لینڈ کو جیتنےکیلئے محض ۶؍ وکٹ لینے ہوں گے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری اور بین سیئرز نے ۲۔۲؍ وکٹ حاصل کئے۔
اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ کپتان پیٹ کمنس کا فیصلہ درست ثابت ہوا۔ جوش ہیزل ووڈ اور مشیل اسٹارک کی شاندار بولنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن۱۶۲؍ رن پر آؤٹ ہوگئی۔ صبح کے سیشن میں بیٹنگ کیلئے آنے والی نیوزی لینڈ کی شروعات خراب رہی اور اس نے۸۴؍ رن پر ۵؍ وکٹ گنوا دیئے۔ ہیزل ووڈ نے اوپنر ٹام لاتھم کو۳۸؍ رن پر آؤٹ کیا، ول ینگ نے۱۴؍  رن بنائے  اور انہیں مشیل  اسٹارک نے آؤٹ کیا۔ کین ولیمسن کو۱۷؍ رن، راچن رویندر کو ۴؍ اور ڈیرل مشیل  کو ۴؍ رن پر پویلین بھیجا گیا۔ ٹام بلنڈیل ۲۲؍ رن ، گلین فلپس ۲؍ رن، میٹ ہنری۲۹؍ رن، کپتان ٹم ساؤدی۲۶؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم۴۵ء۲؍ اوورس میں۱۶۲؍  رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔
آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ نے ۵؍ وکٹ حاصل کئے۔ مشیل  اسٹارک نے ۳؍ وکٹ  جبکہ پیٹ کمنس اور کیمرون گرین نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ اس کے بعد بلے بازی کیلئے آنے والی آسٹریلیا کی شروعات بھی خراب رہی اور۳۲؍رن  کے اسکور پر اس کے ۲؍ وکٹ گر گئے۔ اسٹیون اسمتھ ۱۱؍ رن ، عثمان خواجہ۱۶؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد ٹریوس ہیڈ ۲۱؍ اور کیمرون گرین ۲۵؍ رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ مارنس لبوشین  نے۹۰؍ رن کی اننگز کھیلی۔ناتھن لاین ۲۰؍ رن ، ایلکس کیری ۱۴؍ رن ، مشیل اسٹارک۲۸؍ رن اور کپتان پیٹ کمنس۲۳؍ رن  بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف۲۵۶؍ رن بنا سکی۔ تاہم اسے پہلی اننگز کی بنیاد پر۹۴؍ رن کی برتری حاصل ہوئی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے ۷؍وکٹ حاصل کئے۔ ٹم ساؤدی، بین سیئرز اور گلین فلپس نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK