Inquilab Logo Happiest Places to Work

ورلڈ کپ سے قبل نیمار ایک بار پھر انجری کا شکار

Updated: May 21, 2026, 4:07 PM IST | Rio

فیفا ورلڈ کپ میں برازیل کے پہلے میچ سے ایک ماہ سے بھی کم وقت پہلے، نیمار کو دوبارہ انجری کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

Neymar.Photo:INN
نیمار۔ تصویر:آئی این این

فیفا ورلڈ کپ میں برازیل کے پہلے میچ سے ایک ماہ سے بھی کم وقت پہلے، نیمار کو دوبارہ انجری کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ ۳۴؍ سالہ سانتوس کے اسٹار کھلاڑی نے بدھ کو این لورینزو کے خلاف اپنی ٹیم کا گھریلو کوپا سدامیریکانا میچ نہیں کھیلا، کیونکہ ان کی پنڈلی میں تکلیف تھی۔ تاہم برازیلی کلب نے یہ کہہ کر خدشات کم کرنے کی کوشش کی کہ انجری زیادہ سنگین نہیں ہے۔
سانتوس ٹیم کے ڈاکٹر روڈریگو زوگائب نے کہا کہ یہ فارورڈ کھلاڑی ۲۷؍ مئی کو برازیل کے ورلڈ کپ سے قبل پہلے ہونے والے پہلے ٹریننگ سیشن کے لیے تیار ہو جائے گا۔ نیوز آؤٹ لیٹ او گلوبو  نے زوگائب کے حوالے سے کہاکہ نیمار قومی ٹیم میں مکمل یا تقریباً مکمل فٹنیس کے ساتھ شامل ہوں گے۔ اس بات کا بھی امکان ہے کہ وہ اگلے منگل کو ڈیپورٹیوو کوئنکا کے خلاف کے خلاف کھیل سکتے ہیں۔
برازیل کے لیے اب تک سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی  (۱۲۸؍ بین الاقوامی میچوں میں ۷۹؍ گول) نیمار نے آخری بار اکتوبر  ۲۰۲۳ء میں برازیل کے لیے کھیلا تھا۔ اس وقت یوروگوے کے خلاف ورلڈ کپ کوالیفائر میچ کے دوران ان کے گھٹنے کا اینٹیریئر کروشیئیٹ لیگامینٹ (اے سی ایل) ٹوٹ گیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھئے:بگڑتی معیشت کو سدھارنے کے لیے اقتصادی پالیسی میں وسیع تبدیلیاں ضروری: کانگریس

بارسلونا اور پیرس سینٹ جرمین کے اس سابق اٹیکر کو اس کے بعد سے مسلسل انجری مسائل کا سامنا رہا ہے۔ گزشتہ سال جنوری میں اپنے بچپن کے کلب سانتوس میں واپسی کے بعد سے انہوں نے تمام مقابلوں میں ۳۸؍میچوں میں صرف ۱۷؍ گول کیے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے:آیوشمان کھرانہ کی فلم کی کمائی میں گراوٹ،جنوبی ہند کے آگے پھیکی پڑی بالی ووڈ کی کامیڈی فلم

برازیل کے منیجر کارلو انسیلوٹی نے پیر کو کہا تھا کہ نیمار کو ۲۶؍ رکنی اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ ان کی حالیہ فارم کی بنیاد پر نہیں کیا گیا ہے۔ اطالوی منیجر نے کہا کہ  ان کے لیے ہمیشہ سے جسمانی مسائل رہے ہیں۔ انہوں نے حالیہ کچھ میچ مسلسل کھیلے ہیں۔ وہ ورلڈ کپ کے پہلے میچ سے قبل اپنی جسمانی فٹنیس بہتر کر سکتے ہیں۔ اس طرح کے ٹورنامنٹس کا تجربہ اور ٹیم میں ان کے لیے موجود محبت بہترین ماحول بنانے میں مدد دے سکتی ہے۔فیفا ورلڈ کپ ۱۱؍ جون سے ۱۹؍ جولائی تک امریکہ، میکسیکو اور کنیڈا میں کھیلا جائے گا۔ برازیل اس ٹورنامنٹ کا آغاز ۱۳؍ جون کو نیو جرسی میں مورکو کے خلاف کرے گا۔ اس کے بعد گروپ سی میں اس کا مقابلہ ہیتی اور اسکاٹ لینڈ سے ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK