• Sat, 07 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

نکہت زرین نے ایلورڈا کپ ۲۰۲۴ء میں فتح کے ساتھ شاندار آغاز کیا

Updated: May 15, 2024, 12:34 PM IST | Agency | Astana (Kazakhstan)

عالمی چمپئن ہندوستانی مکے باز نے ٹورنامنٹ میں قزاخستان کی ژانسایا کو۰۔۵؍کے اسکور سے شکست دی۔

Boxer Nikhat Zarin with his coaching staff after the match. Photo: INN
مکے بازنکہت زرین میچ کے بعد اپنے کوچنگ اسٹاف کے ساتھ۔ تصویر : آئی این این

موجودہ عالمی چمپئن ہندوستانی خاتون باکسر نکہت زرین نے ایلورڈا کپ۲۰۲۴ء ٹورنامنٹ کے (۵۲؍ کلوگرام) زمرے میں قزاخستان کی راکھیمبرڈی ژانسایا کو ۰۔ ۵؍کے اسکور سے شکست دے کر اپنی مہم کا شاندار آغاز کیا۔ 
ان کے ساتھ ہی میناکشی (۴۸؍ کلوگرام) نے بھی پیر کو قزاخستان کی گیسمووا رخسانہ پر۱۔ ۴؍ کے اسکور سے فتح کے ساتھ اگلے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔ ایک اور مقابلے میں، انامیکا نے۵۰؍ کلوگرام زمرے کے مقابلے کے پہلے راؤنڈ میں ریفری اسٹاپ دی کانٹیسٹ (آرایس سی) کی جیت کے ساتھ زمابائوا اریلیم کو شکست دی۔ 
دریں اثنا، اشمیت سنگھ (۷۵؍ کلوگرام) اور سونیا (۵۴؍کلوگرام) زمرے میں بالترتیب قزاخستان کے ارمانولی آرمٹ اور چین کے چانگ یوان کے خلاف۰۔ ۵؍کے اسکور سے ہارنے کے بعد باہر ہو گئے۔ ۶؍ بار کے ایشیائی چمپئن شیو تھاپا (۶۳ء۵؍ کلوگرام)، سنجے (۸۰؍ کلوگرام) اور گورو چوہان (۹۲؍ پلس) ۳؍ دیگر ہندوستانی مکے بازوں کے ساتھ منگل کو مقابلہ کریں گے۔ انڈین باکسنگ فیڈریشن نے اس باوقار ٹورنامنٹ کیلئے ۲۱؍ رکنی ٹیم بھیجی ہے۔ ٹورنامنٹ میں قزاخستان، چین، ہندوستان، جاپان اور ازبکستان جیسے مضبوط باکسنگ ممالک کے باکسرس حصہ لے رہے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK