Inquilab Logo

نوواک جوکووچ ، مینارینو کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں

Updated: January 22, 2024, 1:00 PM IST | Agency | Melbourne

سربیائی کھلاڑی نےآسٹریلین اوپن کے میچ میں ۳؍سیٹوں میں کامیابی حاصل کی۔ امریکہ کے ٹیلر فرٹز بھی کوارٹر فائنل میں داخل۔

Novak Djokovic. Photo: INN
نوواک جوکووچ۔ تصویر : آئی این این

سربیا کے نوواک جوکووچ اتوار کو مردوں کے سنگلز میچ میں ایڈریان مینارینو کو۰۔ ۶، ۰۔ ۶، ۳۔ ۶؍ سے شکست دے کر۱۴؍ویں بار آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ اس فتح کے ساتھ جوکووچ نے مینارینو کے خلاف اپنے ناقابل شکست ریکارڈ کو۰۔ ۵؍ سے بڑھا دیا۔ انہوں نے میلبورن پارک میں بائیں ہاتھ کے کھلاڑیوں کے خلاف اپنے ناقابل شکست ریکارڈ کو۰۔ ۱۱؍ تک بڑھا دیا اور ان کی لگاتار۳۲؍ویں آسٹریلین اوپن جیت ہے۔ اس فتح کے ساتھ وہ اپنے۵۸؍ویں گرینڈ سلیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ 
جوکووچ نے۲۰؍ویں سیڈیافتہ فرانسیسی کھلاڑی کو شکست دے کر عالمی نمبر ایک کھلاڑی راجر فیڈرر کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔ جوکووچ کا مقابلہ ۱۲؍ ویں سیڈ امریکی ٹینس کھلاڑی ٹیلر فرٹز سے ہوگا جنہوں نے ایک اور میچ میں یونان کے کھلاڑی اسٹیفانوس ستسپاس کو ۴؍سیٹوں میں شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔ ٹیلر نے یہ میچ ۶۔ ۷، ۷۔ ۵، ۳۔ ۶، ۳۔ ۶؍ سے جیت کر جوکووچ سے کوارٹر فائنل کی جنگ طے کرلی ہے۔ دیگر میچوں میں یانک سنر نے کارین خاچانووف ۴۔ ۶، ۵۔ ۷، ۳۔ ۶؍ کے اسکور سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔ آندرے روبلیووو نے الیکس ڈی مینور کو ۵؍سیٹوں تک جاری رہنے والے میچ میں شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ آندرے نے یہ ۴۔ ۶، ۷۔ ۶، ۷۔ ۶، ۳۔ ۶، ۰۔ ۶؍ کے اسکور سے اپنے نام کرلیا۔ میچ کے آخری سیٹ میں آندرے کو زیادہ محنت نہیں کرنی پڑی اور حریف کھلاڑی نے ان کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے۔ 
کوکو میگڈالینا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں 
  امریکی ٹینس اسٹار کوکو گاف اتوار کو خواتین کے سنگلز میچ میں میگڈالینا فریچ کو سیدھے سیٹوں میں ۱۔ ۶، ۲۔ ۶؍ سے شکست دے کر پہلی بار آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ اتوارکو یہاں کھیلے جانے والے میچ میں کوکو نے اعلیٰ تکنیک اور جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے میگڈالینا کو ایک گھنٹے ۳؍ منٹ میں ۱۔ ۶، ۲۔ ۶؍ سے شکست دی۔ کوکو کا اگلا مقابلہ پہلی بار گرینڈ سلیم کی کوارٹر فائنلسٹ یوکرین کی مارٹا کوسٹیوچ سے ہوگا۔ کوسٹیوچ نے اتوار کو ایرینا میں کوالیفائر ماریا ٹیموفیوا کو۲۔ ۶، ۱۔ ۶؍سے شکست دے کر آخری ۸؍ میں رسائی کی۔ اس کے ساتھ کوکو نے سیزن میں اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ امریکی ٹینس کھلاڑی نے سال کے پہلے ہفتے میں اپنے آکلینڈ ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا اور ۲۰۲۴ء میں اب تک۰۔ ۹؍ کی شروعات برقرار رکھی ہے۔ آسٹریلین اوپن میں بھی وہ اچھا کھیل رہی ہیں اور وہ خطاب کی مضبوط دعویدار ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK