چار مرتبہ کی عالمی چیمپئن جرمنی کی فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء مہم ختم ہوگئی، جب پیراگوئے نے سنسنی خیز پنالٹی شوٹ آؤٹ میں اسے ۳۔۴؍گول سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
EPAPER
Updated: June 30, 2026, 11:33 AM IST | New York
چار مرتبہ کی عالمی چیمپئن جرمنی کی فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء مہم ختم ہوگئی، جب پیراگوئے نے سنسنی خیز پنالٹی شوٹ آؤٹ میں اسے ۳۔۴؍گول سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
چار مرتبہ کی عالمی چیمپئن جرمنی کی فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء مہم ختم ہوگئی، جب پیراگوئے نے سنسنی خیز پنالٹی شوٹ آؤٹ میں اسے ۳۔۴؍گول سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔مقررہ وقت اور اضافی وقت کے اختتام پر دونوں ٹیمیں ایک۔ایک سے برابر تھیں، جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔ جرمنی کی جانب سے آرسنل کے فارورڈ کائی ہاورٹز اور نیوکاسل یونائیٹڈ کے نک وولٹیمیڈے اپنی پینلٹیز کو گول میں تبدیل نہ کر سکے جبکہ پیراگوئے کے گول کیپر اورلینڈو گل نے دونوں کوششیں ناکام بنا دیں۔
Paraguay`s moment 🇵🇾#FIFAWorldCup pic.twitter.com/Gieu7KVjNg
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) June 30, 2026
یہ بھی پڑھئے:کلیان جی نےآنند جی کے ساتھ لازوال دھنیں تخلیق کی ہیں
پیراگوئے نے بھی کامیابی کے دو مواقع ضائع کیے۔ انتونیو سانابریا کی پنالٹی گول پوسٹ سے باہر چلی گئی، جبکہ فابیان بالبوئینا کی کوشش کو ۴۰؍سالہ جرمن گول کیپر مینوئل نوئر نے روک لیا۔سڈن ڈیتھ میں جرمنی کے جوناتھن ٹا کا شاٹ بار کے اوپر سے گزر گیا، جس کے بعد پیراگوئے کے دفاعی کھلاڑی ہوزے کنالے نے فیصلہ کن پنالٹی گول کر کے اپنی ٹیم کو۳۔۴؍ سے فتح دلا دی۔
اس سے قبل میچ کے ۴۲؍ویں منٹ میں جولیو اینسیسو نے گول کر کے پیراگوئے کو برتری دلائی تھی۔ اینسیسو اس سے قبل انگلش پریمیئر لیگ میں برائٹن اور اِپسوچ ٹاؤن کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ دوسرے ہاف میں جرمنی نے بہتر کھیل پیش کیا اور کائی ہاورٹز نے فلوریان ورٹز کے شاندار کراس پر ہیڈر کے ذریعے گول کر کے اسکور ۱۔۱؍گول سے برابر کر دیا۔
یہ بھی پڑھئے:غزہ اور ایران جنگ کے بعد نوجوان امریکی ریپبلکنز اسرائیل سے بدظن ہورہے ہیں: رپورٹ
اس کے بعد پیراگوئے نے مضبوط دفاعی کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کو اضافی وقت تک پہنچایا۔ جرمنی کو ایک موقع پر فتح کی امید بندھ گئی تھی، جب جوناتھن ٹا نے گیند جال میں پہنچا دی، لیکن ریفری نے والڈیمار انتون کی جانب سے گول کیپر اورلینڈو گل کے خلاف فاؤل قرار دیتے ہوئے گول مسترد کر دیا۔ یوں پیراگوئے نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی، جبکہ جرمنی کی ورلڈ کپ مہم کا اختتام ہو گیا۔