اداکار ویدانگ رائنا کے مرکزی کردار والی میڈاک فلمز کی آنے والی فلم میں اداکارہ پرگتی شریواستو بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی۔
EPAPER
Updated: June 09, 2026, 12:13 PM IST | Mumbai
اداکار ویدانگ رائنا کے مرکزی کردار والی میڈاک فلمز کی آنے والی فلم میں اداکارہ پرگتی شریواستو بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی۔
اداکار ویدانگ رائنا کے مرکزی کردار والی میڈاک فلمز کی آنے والی فلم میں اداکارہ پرگتی شریواستو بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی۔ ذرائع کے مطابق، یہ فلم ایک کامیڈی تھرلر ہے، جس میں رومانس کی کئی سطحیں دیکھنے کو ملیں گی۔ فلم میں پرگتی شریواستو کا کردار کہانی کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ بتایا جا رہا ہے کہ فلم میں ویدانگ رائنا کے کردار کی زندگی میں دو محبت کی کہانیاں دکھائی جائیں گی۔ اس فلم سے ناومیکا سرن بڑے پردے پر آغاز کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:سڑک کی توسیع کےنام پر جے پور میں مسجد شہید کردی گئی
ذرائع نے بتایا کہ جہاں ناومیکا سرن کے کردار کو لے کر پہلے سے چرچا تھی، وہیں اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ پرگتی شریواستو بھی فلم میں ویدانگ کی لو انٹرسٹ کے طور پر نظر آئیں گی۔ اس فلم کے ذریعے پرگتی ہندی فلموں میں اپنے بڑے پردے کے سفر کی شروعات کرنے جا رہی ہیں۔ پرگتی شریواستو اس سے پہلے جنوبی ہندوستانی فلموں میں کام کر چکی ہیں اور جلد ہی پرکاش جھا کی فلم جنادیش اور آنند ایل رائے کی حمایت یافتہ نکھرے والی میں مرکزی کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔
یہ بھی پڑھئے:شلپا شیٹی اپنی اداکاری اور فٹنیس کیلئے شہرت رکھتی ہیں
فلم کے ۲۰۲۶ء آخر تک ریلیز ہونے کا امکان ہے۔ دی آرچیز اور جگرا کے بعد ویدانگ رینا کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، جس کے چلتے ان کی نئی فلم کو لے کر ناظرین میں تجسس بنا ہوا ہے۔