Inquilab Logo

ہریانہ نے بنگال کو۳۶۔۴۱؍ سے ہرایا

Updated: January 30, 2024, 4:58 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

ہریانہ اسٹیلرس نے بنگال واریئرس کو۳۶۔۴۱؍کے فرق سے شکست دے کر پرو کبڈی لیگ کے۱۰؍ویں سیزن کے پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے مقام پر پہنچ گیاہے۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

ہریانہ اسٹیلرس نے بنگال واریئرس کو۳۶۔۴۱؍کے فرق سے شکست دے کر پرو کبڈی لیگ کے۱۰؍ویں سیزن کے پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے مقام پر پہنچ گیاہے۔
 یہ ہریانہ کی ۱۶؍ میچوں میں ۹؍ویں جیت ہے جبکہ بنگال کی مسلسل تیسری اور مجموعی طور پر ۷؍ویں شکست ہے۔ بنگال کو اپنے دفاع میں ناکامی کی وجہ سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ پاٹلی پترا اسپورٹس کمپلیکس میں پیر کو ہونے والے میچ میں ہریانہ کیلئے شیوم پٹارے (۱۲) اور سدھارتھ دیسائی(۱۱) نے اپنی شاندار کارکردگی دکھائی۔ کپتان منیندر سنگھ (۱۳) کی قیادت میں ریڈ میں ۲۸؍ کے مقابلے میں ۲۹؍ پوائنٹس حاصل کئے۔ نتن نے۹؍ پوائنٹس کے ساتھ ان کا اچھا ساتھ دیا۔ ان کا دفاع صرف ۵؍ پوائنٹس اسکور کر سکا۔ دوسری جانب ہریانہ کے دفاع نے ۸؍ پوائنٹس حاصل کئے۔
لگاتار ۲؍ شکستوں کے بعد جیت کے راستے پر واپس آنے کیلئے بے چین بنگال نے پہلے ۳؍ منٹ میں ہی۱۔۳؍ کی برتری حاصل کر لی۔ پہلی ریڈ پر آؤٹ ہوئے منیندر نے ریوائیو ہونے کے بعد  لگاتار ۲؍ پوائنٹس لے کر بنگال کو۳۔۵؍ سے آگے کر دیا لیکن اکشت نے ملٹی پوائنٹ ریڈ کے ساتھ ابتدائی ۷؍ منٹ میں اسکور کو۵۔۵؍ کر دیا۔ ہریانہ۱۰؍ منٹ کے اختتام تک ایک پوائنٹ سے آگے رہا۔ نتن نے ملٹی پوائنٹ ریڈ کے ساتھ اسکور برابر کردیا۔
۱۵؍ منٹ کے بعد دونوں ۱۵۔۱۵؍ فیلڈ ٹیکل کرچکی تھیں۔۱۲۔۱۵؍ کے اسکور پر بنگال کیلئے سپر ٹیکل آن تھا۔ میٹ پر صرف منیندر بچے اور انہوں نے سپر ریڈ کے ساتھ اپنے دو ساتھیوں کو ریوائیو کرلیا۔ اس کے بعد ویبھو نے شیوم کو سپر ٹیک کرکے بنگال کو ۱۶۔۱۷؍ کی برتری دلادی۔ ہاف ٹائم سے پہلے ہی فائنل ریڈ پر ایک پوائنٹ اسکور کرنے کے بعد بنگال کی ٹیم ۲؍ پوائنٹ کی برتری کے ساتھ بریک پر گئی  تاہم بنگال نے جلد ہی اسکور برابر کردیا۔ اس کے بعد صورتحال بدل گئی  اور دیسائی کے شاندار کھیل کی بدولت ہریانہ نے  بنگال کو پہلی بارآل آؤٹ کیا اور ۲۲۔۲۴؍ کی برتری حاصل کی۔
دیسائی نے ایک ملٹی پوائنٹ ریڈ کے ساتھ اپنا سپر۱۰؍ مکمل کیا اور اپنی ٹیم کو ۴؍ پوائنٹ کی برتری دلادی۔ دیسائی کے بعد شیوم نے بھی ایک ملٹی پوائنٹ ریڈ کے ساتھ ہریانہ کو۲۷۔۳۱؍ سے آگے کر دیا۔ بنگال ایک بار پھر آل آؤٹ کی طرف بڑھ رہا تھا۔ منیندر ایک بار پھر اکیلے رہ گئے تھے اور اس بار وہ ساتھیوں کو ریوائیو نہیں کراسکے۔ بنگال کو دوسری بار آل آؤٹ کرتے ہوئے ہریانہ نے۲۹۔۳۷؍ کی برتری حاصل کرلی تھی۔ تمام کوششوں کے باوجود بنگال کی ٹیم شکست کے فرق کو ۵؍ تک پہنچاسکی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK