ہسپانوی ٹینس اسٹار اور عالمی نمبر ون کارلوس الکاراز نے قطر اوپن کے کوارٹر فائنل میں روس کے کرن خاچانوو کے خلاف سخت مقابلے کے بعد فتح حاصل کر کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
EPAPER
Updated: February 20, 2026, 10:08 PM IST | Doha
ہسپانوی ٹینس اسٹار اور عالمی نمبر ون کارلوس الکاراز نے قطر اوپن کے کوارٹر فائنل میں روس کے کرن خاچانوو کے خلاف سخت مقابلے کے بعد فتح حاصل کر کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
ہسپانوی ٹینس اسٹار اور عالمی نمبر ون کارلوس الکاراز نے قطر اوپن کے کوارٹر فائنل میں روس کے کرن خاچانوو کے خلاف سخت مقابلے کے بعد فتح حاصل کر کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ جمعرات کو کھیلے گئے اس سنسنی خیز میچ میں الکاراز کو آغاز میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، لیکن انہوں نے اپنے تجربے اور مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے کھیل کا پانسہ پلٹ دیا۔ کوارٹر فائنل میں الکاراز نے سخت مقابلے کے بعد ۶۔۷، ۴۔۶، ۳۔۶؍ سے کامیابی حاصل کی۔ پہلا سیٹ ٹائی بریک پر گنوانے کے باوجود ہسپانوی کھلاڑی نے حوصلہ نہیں ہارا اور اگلے دونوں سیٹس میں جارحانہ اور پراعتماد کھیل پیش کرتے ہوئے میچ اپنے نام کر لیا۔
میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کارلوس الکاراز نے اپنی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ’’یہ واقعی ایک انتہائی قریبی اور کڑا مقابلہ تھا۔ کرن (Khachanov) بہترین کھیل پیش کر رہے تھے، لیکن میں جانتا تھا کہ مجھے مواقع ملیں گے۔ پہلے سیٹ میں مَیں نے کچھ غلطیاں کیں، لیکن پھر میں نے خود کو سنبھالا اور جدوجہد جاری رکھی۔‘‘
کوارٹر فائنل میں فتح کے بعد اب سیمی فائنل میں الکاراز کا مقابلہ روس کے ایک اور تجربہ کار کھلاڑی اینڈری روبلیو سے ہوگا۔ ٹینس شائقین اس بڑے مقابلے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
دوحہ اہپن :بڑا اپ سیٹ: جیکب مینسیک نے عالمی نمبر ۲؍یانک سنر کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا
جمہوریہ چیک کے ۲۰؍ سالہ ابھرتے ہوئے ٹینس اسٹار جیکب مینسیک نے اے ٹی پی قطر اوپن کے کوارٹر فائنل میں دنیائے ٹینس کے دوسرے بہترین کھلاڑی جینک سنر کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
دوحہ کے خلیفہ انٹرنیشنل ٹینس کمپلیکس میں کھیلا گیا یہ میچ انتہائی اعصاب شکن ثابت ہوا۔ جمہوریہ چیک کے ٹینس کھلاڑی جیکب مینسیک نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ۲۴؍ سالہ اطالوی نامور ٹینس اسٹار اور عالمی نمبر ٹو یانک سنر کو ۶۔۷، ۲۔۶، ۳۔۶؍سے ہرا کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ ایونٹ کے سیمی فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔اس شکست کے ساتھ یانک سنر کی ۲۳؍ میں سے ۲۲؍ فتوحات کی شاندار سلسلہ وار کارکردگی کا خاتمہ ہوگیا۔ اس شکست سے قبل انہیں حالیہ عرصے میں واحد ہار آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں نوویک جوکووچ کے ہاتھوں ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھئے:انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ: اختراعی صلاحیت میں تبدیلی پر غوروخوض
کوارٹر فائنل میں اس تاریخی فتح کے بعد اب سیمی فائنل میں جیکب مینسیک کا مقابلہ فرانس کے آرتھر فلز سے ہوگا۔ ٹینس کے ماہرین جیکب مینسیک کی اس کارکردگی کو ان کے کیریئر کا بڑا سنگ میل قرار دے رہے ہیں۔